بین الصوبائی منشیات اسمگلر گروہ کے دو ارکان گرفتار, غیرملکی شراب کی 823 بوتلیں برآمد

Motorway Police recovers 823 bottles imported wine from two drug pedlars

موٹر وے پولیس کی موٹر وے ایم 5 بیٹ نمبر 25پر اوچ شریف انٹر چینج کے قریب کارروائی ملزمان شراب کی کھیپ کشمور سے ملتان سپلائی کے لئے لیکر جارہے تھے


گرفتار ملزمان سلیم اسلام آباد  اور سلمان فیصل آباد کا رہائشی  ہے ، ملزمان کے خلاف تھانہ اوچ شریف میں مقدمہ درج ،  موٹر وے پولیس  جرائم کی روک تھام کے لئے کوشاں ہے ۔ ڈی ایس پی موٹر وے رانا اعجاز


 اوچ شریف ( کرائم رپورٹر )  موٹر وے پولیس کی  موٹر  وے ایم 5 بیٹ نمبر 25پر اوچ شریف انٹر چینج کے قریب کارروائی ،  بین الصوبائی منشیات اسمگلر گروہ کے دو ارکان گرفتار  ، منشیات اسمگلرز کی گاڑی سے غیرملکی شراب کی 823 بوتلیں برآمد ، ملزمان شراب کی کھیپ کشمور سے ملتان سپلائی کے لئے لیکر جارہے تھے ، گرفتار ملزمان سلیم اسلام آباد کا رہائشی اور سلمان  فیصل آباد کا رہائشی ہے  ، ملزمان کے خلاف تھانہ اوچ شریف میں مقدمہ درج ،  موٹر وے پولیس محفوظ سفر بنانے کے ساتھ جرائم کی روک تھام کے لئے کوشاں ہے ۔ ڈی ایس پی موٹر وے رانا اعجاز ، ایڈمن آفیسر بیٹ 25 غلام مصطفیٰ سہو کی دیگر آفیسرز کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو ۔ تفصیل کے مطابق ڈی ایس پی موٹر وے بیٹ رانا اعجاز ، ایڈمن آفیسر غلام مصطفیٰ سہو کی سربراہی میں آپریشنل آفیسر عبدالماجد قیصرانی ، سب انسپکٹر راشد وسیم ، لیڈی سب انسپکٹر یاسمین طاہر و دیگر پولیس اہلکاروں کے ہمراہ اوچ شریف انٹر چینج کے قریب چیکنگ کے دوران مشکوک کار کو روکا اور چیک کیا تو کار سے غیرملکی شراب کی 823 بوتلیں برآمد ہوئی ، دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے تحقیقات کیں تو پتہ چلا کہ گرفتار ملزمان  سلیم اور سلمان جن کا تعلق اسلام آباد اور فیصل آباد سے ہے ۔ یہ بین الصوبائی منشیات اسمگلر گروہ کے ارکان ہیں اور ملک کے مختلف علاقوں میں شراب ۔ منشیات سپلائی کرتے ہیں ۔ ملزمان یہ غیر ملکی شراب کی کھیپ کشمور سے ملتان سپلائی کرنے جارہے تھے۔ ڈی ایس پی رانا اعجاز نے ایڈمن آفیسر غلام مصطفیٰ سہو کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر ویز  پولیس محفوظ سفر بنانے کے ساتھ جرائم کی روک تھام میں بھی اپنا کردار ادا کررہی ہے ۔ منشیات اسمگلرز معاشرہ کا ناسور ہیں جو قیمتی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں ۔ ایسے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ۔ ان کو عدالتوں سے سخت سزا دلوا کر کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا ۔ موٹر وے پولیس نے گرفتار منشیات اسمگلرز کو مقامی تھانہ اوچ شریف پولیس کے حوالہ کیا ۔ جہاں تھانہ اوچ شریف میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔  اور اسمگلرز کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے پولیس ٹیم بھی تشکیل دیدی گئی ہے

مزید پڑھیں