صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے وزیراعلیٰ عثمان بزدارکی گورنر ہاؤس لاہور میں ملاقات
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے وزیراعلیٰ عثمان بزدارکی گورنر ہاؤس لاہور میں ملاقات،صدر مملکت کی پنجاب کے فلاحی منصوبوں کی تعریف
لاہور 14 دسمبر:-صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے آج گورنر ہاؤس لاہور میں ملاقات کی،جس میں صوبے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا-دونوں رہنماؤں نے پنجاب میں جاری فلاحی و ترقیاتی منصوبوں پر بات چیت کی گئی – صدر مملکت نے پنجاب کے فلاحی منصوبوں کی تعریف کی- وزیراعلیٰ نے صدر مملکت کو ڈینگی کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لیے صوبائی حکومت کے اقدامات سے آگاہ کیا-صدر مملکت نے پنجاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔