لاہور: پنجاب میں ہیٹ ویو کے خدشات کے پیش نظر محکمہ ہائر ایجوکیشن نے کالجز کے اوقات کار تبدیل کر دیئے۔
اکیس سے اکتیس مئی تک ہیٹ ویو کے خدشات کے پیش نظر اوقات کار تبدیل کیے گئے ہیں، کالجز صبح ساڑھے 7 سے ساڑھے 11 بجے تک لگیں گے۔
جمعہ کے روز بھی کالجز کے اوقات کار صبح ساڑھے سات سے گیارہ ہوں گے، سیکنڈ شفٹ شام 4 بجے سے رات 8 بجے تک ہو گی، محکمہ ہائر ایجوکیشن نےسربراہان کو مراسلہ ارسال کر دیا۔