چیئرمین پنجاب ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر نے ڈائریکٹر تعلقات عامہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور شہزاد احمد خالد کو پبلک سیکٹر جامعات کے عوامی تاثر کو اجاگر اور مضبوط کرنے کے لیے بنائی گئی خصوصی کمیٹی کا رکن نامزد کیا ہے۔ ڈاکٹر تنویر قاسم ڈائریکٹر کورڈینیشن پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کی سربراہی میں بنائی گئی مختلف جامعات کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہان کو شامل کیا گیا۔ یہ کمیٹی پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کے فریم ورک میں سرکاری جامعات کو قومی اور عالمی سطح پر میڈیا اور فورم پر مثبت انداز میں زیادہ سے زیادہ اجاگر کرنے کے لیے لاء عمل واضح کرئے گی اور سفارشات پیش کرئے گی۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر نے اس کمیٹی کے قیام کو سراہتے ہوئے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور سے نمائندگی پر چیئرمین پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کا شکریہ ادا کیا۔