ہمیں ایسی ریاست نہیں بننا چاہیے جہاں انسانی حقوق اور وقار کو بلاخوف پامال کیا جائے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان
اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ہمیں ایسی ریاست نہیں بننا چاہیے جہاں انسانی حقوق اور وقار کو بلاخوف پامال کیا جائے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ کاغذات چھیننا، مظاہرین کے خلاف بے رحمانہ کارروائی اور اب دو حکومتوں کے سابق وزیر خارجہ کے ساتھ غیر مہذبانہ سلوک پر حکام کو ضرور توجہ دینی چاہیے۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ رجعت پسند دلائل کہ “ایسے واقعات پہلے بھی رونما ہوتے رہے ہیں” مناسب نہیں کیونکہ پاکستان کو بدلنا ہو گا اور اگر ہم بحیثیت قوم اس پر متفق ہیں تو آج سے بہتر کوئی دن نہیں