اخبار پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ٹی 20 ورلڈکپ، پاکستان نیوزی لینڈ کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا

T20-World-Cup-Pakistan-Team

لاہور:  پاکستان نے 1992ء ورلڈکپ کی تاریخ دہراتے ہوئے آسٹریلیا میں کھیلے جانے والے ٹی 20 ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دیکر محدود فارمیٹ میں تیسری مرتبہ فائنل میں جگہ بنا لی

ٹی 20 ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو بیٹنگ کرنے کے بارے میں آگاہ کیا۔

 پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کیوی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز اسکور کیے، ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم اور محمد رضوان نے  جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے 105 رنز کی اوپننگ پارٹنرشپ قائم کی، جس نے فتح کی بنیاد رکھی۔

پاکستان کی جانب سے کپتان بابراعظم نے 42 گیندوں پر 7 چوکوں کی مدد سے 53 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ محمد رضوان نے 57 رنز اسکور کیے، نوجوان بیٹر محمد حارث 30 رنز بناکر نمایاں رہے۔

نیوزی لینڈ کا کوئی بالر خاطر خواہ کارکردگی دیکھانے میں ناکام رہا، ٹرینٹ بولٹ نے 2 جبکہ مچل سینٹنر ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

قبل ازیں کپتان کین ولیمسن نے 46 اور ڈیرل مچل 53 کی اننگز کی بدولت کیویز نے پاکستان کو جیت کیلئے 153 رنز کا ہدف دیا تھا، نیوزی لینڈ کے دیگر کھلاڑیوں میں فن ایلن 4، ڈیون کونوے 21، گلین فلپس 6، جیمز نیشم 14 رنز بناسکے تھے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 2 جبکہ محمد نواز نے ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں ٹی20 ورلڈکپ میں دونوں ٹیمیں 6 مرتبہ ایک دوسرے کے آمنے سامنے آئی ہیں، جس میں قومی ٹیم کا پلڑا بھاری رہا ہے۔ پاکستان نے حریف ٹیم کو 4 مرتبہ شکست دی ہے جبکہ کیویز 2 بار کامیابی سمیٹ چکے ہیں

مزید پڑھیں