Advertisements

صادق پبلک سکول میں سوئمنگ گالا اور فینسی ڈریس شو کا انعقاد

Sadiq Public School organises swimming gala and fancy dress show
بہاولپور :جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل مظہر نزیر صادق پبلک سکول کے فینسی ڈریس شو میں جیتنے والے طلباء اور طالبات کو انعمات دیتے ہوئے
Advertisements

فینسی ڈریس شو میں تاریخی، ثقافتی، معاشرتی اور اصلاحی موضوعات پر مظاہرہ کیا گیا۔

مہمان خصوصی جنرل افیسر کمانڈنگ میجر جنرل مظہر نزیر نے جیتنے والے طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کیے

Advertisements

پرنسپل صادق پبلک سکول مسٹر ڈیوڈ ڈاؤڈلز نے مہمان خصوصی میجر جنرل مظہر نزیر کو سکول کا یادگاری نشان پیش کیا آخر میں مشعل بردار طلباء نے ڈرل پیش کی

بہاول پور: صادق پبلک سکول بہاول پور میں جشنِ تیراکی(سوئمنگ گالا) منعقد ہوا۔ جس کے مہمان ِ خصوصی میجر جنرل مظہر نذیر  جی او سی 35 ڈویژن بہاول پور  تھے۔ اس موقع پر فینسی ڈریس شو بھی ہوا جس میں تاریخی، ثقافتی، معاشرتی اور اصلاحی موضوعات پر مظاہرہ کیا گیا۔اس مقابلے میں سینیئر اقامت گاہوں (ہاسٹلز) میں اقبال ہاؤس  اور سرسید  ہاؤسز نے پہلی اور صلاح الدین  ہاؤس نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ جبکہ عباس ہاؤس، محمود ہاؤس اور جناح و انور سکندر ہاؤسز نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ پریپ سکول میں عالمگیر ہاؤس ساؤتھ اول، فرید وشہباز ہاؤس دوم اور عالمگیر ہاؤس نارتھ سوم رہا۔ جونیئر سکول میں فیرل ہاؤس نے پہلی، مریم و رابعہ ہاؤسز نے دوسری جبکہ بابر و خالد ہاؤسز  اور کمال پاشا ہاؤس نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

تیراکی کے مقابلوں میں سینئرز میں محمود ہاؤس جبکہ پریپ میں عالمگیر           ہاؤس  نارتھ نے انٹر ہاؤس چیمپئن شپ جیت لی۔ اقبال ہاؤس کے ارسلان احمد وِرک کو بہترین تیراک قرار دیا گیا جبکہ جناح ہاؤس کے محمد حنظلہ کو دوسری پوزیشن کا حقدار قرار دیا گیا۔ تیراکی کے مقابلوں میں پریپ سکول کے عبدالوہاب اور محاذبلوچ بہترین تیراک قرار پائے  ۔ اس موقع پر مہمان خصوصی میجر جنرل مظہر نذیر نے جیتنے والے طلبہ و طالبات میں انعامات تقسیم کیے۔  اس کے بعد پرنسپل مسٹر ڈیوڈ  ڈاؤڈلز نے مہمانِ خصوصی میجر جنرل مظہر نذیر کو سکول کا یادگاری نشان پیش کیا۔آخر میں مشعل بردار طلبہ نے ڈرل پیش کی جسے حاضرین نے خوب سراہا۔

بہاولپور :صادق پبلک سکول کے فینسی ڈریس شو میں حصہ لینے والے طلبہ و طالبات کا ایک خوبصورت انداز

This image has an empty alt attribute; its file name is SPS-C-1024x682.jpg

بہاولپور: پرنسپل صادق پبلک سکول مہمان خصوصی میجر جنرل مظہر نزیر کو سکول کا  یادگاری نشان پیش کر رہے ہیں