اخبار پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کا سرپرائز طلاق کی افواہیں دم توڑ گئیں

Shoaib Malik and Sania Mirza

لاہور: حال ہی میں چلنے والی علیحدگی اور طلاق کی افواہوں کی گونج میں قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک اور ان کی اہلیہ بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے سرپرائز دے دیا۔

دونوں کی طلاق کی افواہیں کئی دنوں سے وائرل تھیں اور بھارتی میڈیا نے متعدد ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے 10 نومبر کو دعویٰ کیا تھا کہ دونوں نے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا۔

طلاق کی خبروں کے درمیان ہی ان کے آنے والے شو ’دی مرزا ملک شو‘ کا اعلان کیا گیا اور شعیب ملک نے چند دن قبل اہلیہ کو جنم دن کی مبارک باد بھی دی تھی۔

دونوں اسٹارز کے آنے والی شو کی ریکارڈنگ کے دوران بنائی گئی مختصر ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہونے کے بعد ان کی طلاق کی افواہیں دم توڑ گئیں اور دونون کو ایک ساتھ خوشگوار موڈ میں دیکھ کر ان کے مداحوں نے سکھ کا سانس لیا ہے۔

دونوں جلد ہی پاکستانی سٹریمنگ پلیٹ فارم کے لیے ایک ساتھ ایک ٹیلی ویژن شو کی میزبانی کرتے نظر آئیں گے

مزید پڑھیں