Contact Us

انٹرکالجیٹ سپورٹس پروگرام2023کے تحت ڈرنگ اسٹیڈیم میں مختلف کھیلوں کے مقابلہ جات

Intercollegiate Sports Program 2023

ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ نے بوائز کالجر کے درمیان کرکٹ میچ کا افتتاح شاٹ لگا کر کیا

بہاول پور:18/فروری : انٹرکالجیٹ سپورٹس پروگرام2023کے تحت ڈرنگ اسٹیڈیم میں مختلف کھیلوں کے مقابلہ جات منعقد ہوئے۔ بوائز کالجر کے درمیان کرکٹ میچ کا افتتاح ڈرنگ اسٹیڈیم بہاول پور میں ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ نے شاٹ لگا کر کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز پروفیسر تسلیم عالم، ڈویژنل سپورٹس آفیسر عامر حمید، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر عاصم بھٹی، صدر پرائیویٹ کالجز ایسوسی ایشن فیصل ندیم، اساتذہ اور طلبہ و طالبات موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان کھلاڑی صحت مند سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور بہترین نظم و ضبط کا مظاہرہ کریں۔ انہوں نے نوجوانوں سے کہا کہ محنت اور جوش و جذبہ سے تعلیم حاصل کریں۔ انہوں نے شاندار کھیل پیش کرنے پر نوجوان کھلاڑیوں کی تعریف کی۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ انٹر کالجیٹ سپورٹس پروگرام کے تحت بوائزکالجز اور گرلز کالجز کی طالبات کے مابین مقابلہ جات منعقد ہوئے۔ بوائز کالجز کے درمیان فٹبال کے مقابلہ میں گورنمنٹ ایس ای کالج نے پہلی، گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج بہاول پور نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ بیڈمنٹن کے مقابلہ میں گورنمنٹ بوائز ایسوسی ایٹ کالج حاصل پور نے پہلی اور گورنمنٹ ایس ای کالج بہاول پور نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ اسی طرح ہاکی کے مقابلہ میں ایس ای کالج کے طلبہ نے پہلی اور گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج بہاول پور نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ ڈسٹرکٹ انٹر کالجیٹ سپورٹس پروگرام میں ریسنگ، کبڈی، اتھلیٹک، جمناسٹک کے مقابلہ میں گورنمنٹ ایس ای کالج بہاول پور نے پہلی پوزیشن جبکہ والی بال کے مقابلہ میں گورنمنٹ ایس ای کالج نے پہلی اور گورنمنٹ بوائز کالج اوچشریف نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ ڈسٹرکٹ انٹر کالجیٹ سپورٹس پروگرام 2023ء میں گرلز کالج کی طالبات کے درمیان مقابلہ جات منعقد ہوئے۔ نتائج کے مطابق کرکٹ کے مقابلہ میں گورنمنٹ گرلز کالج دبئی محل روڈ کی طالبات نے پہلی اور گورنمنٹ گرلز کالج یزمان کی طالبات نے دوسری، ہاکی مقابلہ جات میں گورنمنٹ گرلز کالج دبئی محل روڈ کی طالبات نے پہلی اور گورنمنٹ گرلز کالج یزمان کی طالبات نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ بیڈمنٹن کے مقابلہ میں گورنمنٹ گرلز کالج خیرپور ٹامیوالی کی طالبہ نے پہلی گورنمنٹ گرلز کالج احمد پور شرقیہ نے دوسری پوزیشن لی۔ جمناسٹک کے مقابلہ میں گورنمنٹ گرلز کالج دبئی محل روڈ کی طالبہ نے پہلی اور گورنمنٹ گرلز کالج سیٹلائٹ ٹاؤن نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ والی بال کے مقابلہ میں گورنمنٹ گرلز کالج یزمان کی پہلی اور گورنمنٹ گرلز کالج حاصل پور کی دوسری پوزیشن رہی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ نے منتظمین ڈسٹرکٹ انٹرکالجیٹ سپورٹس پروگرام اور کھلاڑیوں میں شیلڈاور اسناد تقسیم بھی کیں۔ پروگرام کی نظامت کے فرائض شکیل الرحمن نے خوبصورت انداز میں انجام دئیے۔ قبل ازیں ڈپٹی کمشنرظہیر انور جپہ نے سپورٹس سٹیڈیم برائے خواتین بہاول پور کاد ورہ کیا۔ انہوں نے سٹیڈیم کے پویلین اور گراؤنڈ کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ڈویژنل سپورٹس آفیسر عامر حمید، ڈی ایس او عاصم بھٹی ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اسٹیڈیم میں مزید سایہ دار اور پھولدار پودے لگائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ پودوں کی دیکھ بھال کی جائے اور آبیاری پر خصوصی توجہ دی جائے۔

Intercollegiate Sports Program 2023

مزید پڑھیں