اخبار پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

چیئرمین کرکٹ کنٹرول بورڈ زکا اشرف کی گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن سے ملاقات کرکٹ کی بہتری کے حوالے سے گفتگو

Chairman Cricket Control Board Zaka Ashraf met Governor Punjab Muhammad Balighur Rehman

لاہور, 19جولائی 2023 …گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن سے آج یہاں گورنر ہائوس لاہور میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ منیجمنٹ کمیٹی چوہدری محمد ذکا اشرف نے ملاقات کی۔ ملاقات میں کرکٹ کی بہتری کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے کہا کہ کھیل کا میدان ہو یا زندگی کا کوئی بھی شعبہ سپورٹس مین شپ انسان کو ہر محاظ پہ لڑنا اور کامیابی حاصل کرنے کا قرینہ سکھاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحت مند معاشرہ صحت مندانہ سرگرمیوں کے بغیر ناممکن ہے اور حکومت موثر حکمت عملی کے تحت ملک میں کھیلوں کے فروغ کے لئے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنارہی ہے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کا شماراس وقت دنیا کی بہترین کرکٹ ٹیموں میں ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے تاہم کھلاڑیوں کو جیت کی لگن سے میدان میں اترنا چاہئے لیکن ہارنے کے بعد اعلی ظرفی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جیتنے والی ٹیم کو مبارکباد بھی دینی چاہیئے۔ گورنر پنجاب نے چوہدری محمد ذکا اشرف کو چیئرمین پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ کرکٹ کے فروغ کے لیے اپنی بہترین صلاحتیں بروئے کار لائیں گے۔

اس موقع پر چوہدری محمد ِذکا اشرف نے کرکٹ بورڈ کے معاملات کو بہتر طریقے سے چلانے کے عزم کا اظہارکیا۔ چیئرمین پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی چوہدری محمد ذکا اشرف نے گورنر پنجاب کو ایشیا کپ کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ2008 کے بعد 15 سال بعد ایشیا کپ دوبارہ پاکستان میں منعقد ہونے جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ کے چار میچز پاکستان میں منعقد ہوں گے ۔گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کے انٹرنیشنل ایونٹس کا انعقاد خوش آئند ہے۔

مزید پڑھیں