Contact Us

چیف جسٹس آف پاکستان اور سینئر ججوں کی کانفرنس کا اختتام ایک مفرور کی تقریر سے ہونا ججوں اور عدلیہ کی توہین کے سوا کچھ نہیں، چوہدری فواد حسین کا ٹویٹ

Fawad Chaudhry

اسلام آباد۔21نومبر: وفاقی وزیراطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان اور سینئر ججوں کی کانفرنس کا اختتام ایک مفرور کی تقریر سے ہونا ججوں اور عدلیہ کی توہین کے سوا کچھ نہیں۔ عاصمہ جہانگیر کانفرنس سے نواز شریف کے خطاب کے حوالے سے اتوار کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات نےسپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کو مشورہ دیا کہہ انہیں غیر جانبدار رہنا چاہئے، اسی صورت وہ معاون کردار ادا کر سکتے ہیں، چیف جسٹس آف پاکستان اور سینئر ججوں کی کانفرنس کا اختتام ایک مفرور شخص کی تقریر سے ہو رہا ہے جو ججوں اور عدلیہ کی توہین کے سوا کچھ نہیں۔ اپنے ایک اور ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں مجھے مدعو کیا گیا تھا، مجھے بتایا گیا تھا کہ کانفرنس کا اختتام ایک مفرور ملزم کی تقریر سے ہوگا، ظاہر ہے یہ ملک اور آئین کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے لہذا میں نے شرکت سے معذرت کرلی۔

مزید پڑھیں