Contact Us

ڈیجیٹل کیڈیسٹرل نقشہ سازی کے پہلے مرحلہ میں 5595 ارب روپے مالیت کی سرکاری اراضی پرتجاوزات کی نشاندہی ہوئی ، مصدقہ ڈیجیٹل ریکارڈ کی مدد سے لینڈ مافیاز اور انکے سہولت کاروں کیخلاف کارروائی کریں گے، وزیراعظم عمران خان کے ٹویٹس

Imran khan

اسلام آباد۔21نومبر: وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ پاکستان کے ڈیجیٹل کیڈیسٹرل نقشہ سازی کے پہلے مرحلہ میں 5595 ارب روپے مالیت کی سرکاری اراضی پرتجاوزات کی نشاندہی ہوئی ہے، مصدقہ ڈیجیٹل ریکارڈ کی مدد سے اب ہم لینڈ مافیاز اور انکے سہولت کاروں کیخلاف کارروائی کریں گے۔ وزیراعظم نے اتوارکو اپنے ٹویٹس میں کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں پراحتجاج کی طرح جب ہم نے ڈیجیٹل لینڈ ریکارڈز کیلئے پاکستان کی کیڈیسٹرل میپنگ کا آغاز کیاتو ہمیں شدید مزاحمت کاسامنا ہوا۔سرکاری اراضی کے سروے کے پہلے مرحلے کے نتائج سے اس مزاحمت کی وجوہات سامنے آ گئیں کہ سیاسی اشرافیہ لینڈ مافیا کےساتھ ملکر جنگلات سمیت بڑے سرکاری رقبے پر قابض تھی۔ وزیراعظم نے کہاکہ اراضی کے سروے کے پہلے مرحلے کے نتائج میں جو ہوشربا حقائق ہمارے علم میں آئے انکے مطابق تین بڑے شہروں کی زمینوں سمیت لینڈ مافیا کے زیر قبضہ سرکاری اراضی کی مجموعی مالیت تقریباً 5595 ارب روپے ہے۔ اسی طرح جنگلات کے زیرِ قبضہ رقبے کی قیمت تقریباً 1869 ارب روپے ہے۔وزیراعظم نے کہاکہ جنگلات کی زمینوں پر لینڈ مافیا کے اس قبضے سے پاکستان کو جنگلات کے مناسب حجم کے حوالے سے درپیش موجودہ کمی میں مزید شدت پیدا ہوئی۔ وزیراعظم نے کہا کہ مصدقہ ڈیجیٹل ریکارڈ کی مدد سے اب ہم ان لینڈ مافیاز اور انکے سہولت کاروں کیخلاف کارروائی کریں گے۔

مزید پڑھیں