وزیر اعظم عمران خان سے چینی تاجروں کے وفد کی ملاقات

Prime Minister Imran Khan meets with a delegation of Chinese businessmen

اسلام آباد۔20نومبر: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم ترجیحی بنیادوں پر پاکستان میں چینی تجارت کی سپورٹ کریں گے اورخصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری میں اضافہ کے لئے چین کی گہری دلچسپی کے مشکور ہیں ،انہوں نے ان خیالات کا اظہار یہاں چینی تاجروں کے ایک وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کیا جس کی قیادت چینی کمپنی چیلنج فیشن پرائیویٹ لمیٹڈ کی نمائندہ مادام چن یان کر رہی تھیں ،وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان اورچین نہ صرف ماضی یا حال میں ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں بلکہ یہ ہماری مستقبل کی نسلوں کے ذریعہ بھی متحد رہیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہم دونوں ممالک کے عوام کے گرا نقدر تعلقات کو سراہاتے ہیں ،وزیر اعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ پاکستان میں صنعتیں لگانے والے تمام چینی سرمایہ کاروں کو سہولیات کی فراہمی کے لئے ہنگامی بنیادوں پرسڑکوں کے روابط اور یوٹیلیٹیز جیسے ایشوز کو حل کیا جائے۔ قبل ازیں وزیراعظم کو بتایا گیا کہ چینی تاجر گلاس، سرامکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں کام شروع کرنے کے لیے تقریبا تیار ہیں۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ معروف موبائل فون کمپنی OPPO دنیا کے معروف ٹیک مینوفیکچررز میں سے ایک ہے، پاکستان میں بھی یک مقامی موبائل مینوفیکچرنگ یونٹ اور ایک ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ سینٹر قائم کرنے جا رہا ہے۔ جس سے نہ صرف سمارٹ موبائل فونز کی سالانہ درآمد پر زرمبادلہ کے ذخائر کی زیادہ بچت ہوگی بلکہ ہمارے ٹیک گریجویٹس کے لیے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔اس موقع پر وفاقی وزیر توانائی محمد حماد اظہر، مشیر تجارت عبدالرزاق داد،ترجمان و معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل،معاون خصوصی سی پیک ایم خالد منصور، چین کے سفیر نونگ رونگ اور مس چن یان سمیت دیگر متعلقہ اعلی افسران بھی موجود تھے ۔

مزید پڑھیں