Contact Us

اپوزیشن اصلاحات کیلئے عدالت کی بجائے سپیکر آفس آئے، ہم اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے، یہ ہمارا انتخابی وعدہ تھا، چوہدری فواد حسین

Fawad Chaudhry

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو ایک بار پھر کہتا ہوں اصلاحات کے لئے عدالت کی بجائے سپیکر آفس آئے، آپ کی تجاویز کا خیر مقدم کریں گے۔ ای وی ایم کے نظام کو پہلے صرف سمجھیں آپ کے تمام خدشات دور کریں گے۔ جمعرات کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کے حق سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے، یہ ہمارا انتخابی وعدہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ شریف، زرداری فیملی کی سیاست قصہ پارینہ ہے، اب اپوزیشن میں بھی نئے کھلاڑیوں کی باری ہے۔ اگلے دو سال پاکستان کی تاریخ کے اگلے دو عشروں کی سیاست طے کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ 1990 کی دہائی کی سیاست کا مکمل اختتام اگلے دو سالوں میں طے ہے۔

مزید پڑھیں