Contact Us

آج اردو کے معروف سوانح نگار، شاعر اور ادیب علامہ شبلی نعمانی کی یومِ وفات ہے

Allama Shibli Nomani

لاہور *(نوائے احمد پور شرقیہ رپورٹ/ جمعرات، 18 نومبر 2021ء) آج معروف سوانح نگار، شاعر اور ادیب علامہ شبلی نعمانی کی یومِ وفات ہے، علامہ شبلی نعمانی اردو کے مایہ ناز علمی و ‌ادبی شخصیات میں سے ہیں، خصوصاً اردو سوانح نگاروں کی صف میں ان کی شخصیت سب سے قدآور ہے۔

شبلی نعمانی اعظم گڑھ میں 3 جون 1857ء کو پیدا ہوئے، ابتدائی تعلیم اپنے والد شیخ حبیب اللہ سے حاصل کی، اس کے بعد مولانا محمد فاروق چڑیا کوٹی سے ریاضی، فلسفہ اور عربی کا مطالعہ کیا۔ اس طرح 19 برس میں علم متدادلہ میں مہارت پیدا کر لی۔ 1876 میں حج کے لیے تشریف لے گئے۔ وکالت کا امتحان بھی پاس کیا مگر اس پیشہ سے دلچسپی نہ تھی، علی گڑھ گئے تو سرسید احمد خان سے ملاقات ہوئی چنانچہ فارسی کے پروفیسر مقرر ہوئے، یہیں سے شبلی نے علمی و تحقیقی زندگی کا آغاز کیا، پروفیسر آرنلڈ سے فرانسی زبان سیکھی، 1892ء میں روم اور شام کا سفر کیا، 1898ء میں ملازمت ترک کرکے اعظم گڑھ چلے گئے، 1913ء میں دارالمصنفین کی بنیاد ڈالی، آپ کا انتقال 18 نومبر 1914ء کو ہوا۔

مزید پڑھیں