Contact Us

چولستان ڈیزرٹ ریلی ایک بہترین فیسٹیول اور ملکی و بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی پہچان ہے : کمشنر ڈاکٹر احتشام انور

19th TDCP International Cholistan Desert Rally Inaugurated

چولستان ڈیزرٹ ریلی اور اس سے جڑے دیگر ثقافتی ایونٹس دنیا بھر میں پاکستانی ثقافت اور روایات کوپیش کرتے ہیں کمشنر بہاول پور ڈویژن کا بہاول جم خانہ میں 19ویں ٹی ڈی سی پی انٹرنیشنل چولستان ڈیزرٹ ریلی اینڈ کلچرل فیسٹیول کی افتتاحی تقریب سے خطاب


 چولستان ڈیزرٹ ریلی میں سعودی عرب،یو کے، افغانستان، ایران اورامریکہ کے ڈرائیورز بھی شریک ہو رہے  ہیں۔  ریلی میں نہ صرف خواتین کی کیٹگری کو مزید فعال بنایاگیا ہے بلکہ ڈیزرٹ ریلی کے انعامات میں بھی اضافہ کیا گیا ہے ۔ایم ڈی ٹی ڈی سی پی حمیرا اکرام

ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ،پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈی ایچ اے بریگیڈیئر نوید اقبال، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس، میاں عثمان عباسی،میاں عمر داؤد عباسی، منیجنگ ڈائریکٹر ٹی ڈی سی پی حمیرا اکرام، اور محکموں کے افسران سمیت عمائدین شہر افتتاحی تقریب میں موجود تھے


بہاول پور:21/ فروری: کمشنر بہاول پور ڈویژن ڈاکٹر احتشام انور نے کہا ہے کہ چولستان ڈیزرٹ ریلی ایک بہترین فیسٹیول اور ملکی و بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی پہچان ہے۔چولستان ڈیزرٹ ریلی اور اس سے جڑے دیگر ثقافتی ایونٹس دنیا بھر میں پاکستانی ثقافت اور روایات کوپیش کرتے ہیں جس سے دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت چہرہ اجاگر ہوتاہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بہاول جم خانہ بہاول پور میں 19ویں ٹی ڈی سی پی انٹرنیشنل چولستان ڈیزرٹ ریلی اینڈ کلچرل فیسٹیول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بہاول پور ظہیر انور جپہ،پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈی ایچ اے بریگیڈیئر نوید اقبال، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاول پورسید محمد عباس، میاں عثمان عباسی،میاں عمر داؤد عباسی، منیجنگ ڈائریکٹر ٹی ڈی سی پی حمیرا اکرام،جنرل منیجر آپریشن ٹی ڈی سی پی واحد ارجمند، چولستان ڈیزرٹ ریلی میں حصہ لینے والے ریسرز اور محکموں کے افسران سمیت عمائدین شہرموجود تھے۔کمشنر بہاول پور ڈویژن نے بتایا کہ 500 کلو میٹر سے زائد پر مشتمل چولستان ڈیزرٹ ریلی کے ٹریک پر پولیس اور افواج پاکستان کے دستے فول پروف سکیورٹی فراہم کررہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ چولستان ڈیزرٹ ریلی اپنے دیدہ زیب اور خوبصورت ثقافتی اور سیاحتی ایونٹس کے باعث ساؤتھ ایسٹ ایشیاء کی سب سے بڑی ریلی بن چکی ہے جس کے باعث ہر سال پاکستان اور دنیا بھر سے کثیر تعداد میں سیاح اس ریلی کو دیکھنے کے لئے بہاول پور کا رخ کرتے ہیں۔کمشنر بہاول پور ڈویژن نے بتایا کہ چولستان ڈیزرٹ ریلی میں 7کیٹاگریز میں ریس منعقد ہوگی جبکہ بین الاقوامی ریسرز کی آمد اور دلچسپی کے پیش نظر آئندہ سال چولستان ڈیزرٹ ریلی کا انعام ڈالرز میں ہو گا۔کمشنر بہاول پور ڈویژن نے بتایا کہ چولستان ڈیزرٹ ریلی کی  ویب سائیٹ پر رجسٹریشن کے باعث عالمی شرکاء بھی ریلی میں شرکت کر رہے ہیں جو پاکستان اور بالخصوص بہاول پور کے لئے خوش آئند امر ہے۔ منیجنگ ڈائریکٹر ٹی ڈی سی پی حمیرا اکرام نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چولستان ڈیزرٹ ریلی نے خطہ کی سماجی اور معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس سال چولستان ڈیزرٹ ریلی میں سعودی عرب،یو کے، افغانستان، ایران اورامریکہ کے ڈرائیورز بھی شریک ہو رہے ہیں۔ایم ڈی ٹی ڈی سی پی حمیرا اکرام نے مزید بتایا کہ چولستان ڈیزرٹ ریلی میں نہ صرف خواتین کی کیٹگری کو مزید فعال بنایاگیا ہے بلکہ ڈیزرٹ ریلی کے انعامات میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔دریں اثناء چولستان ڈیزرٹ ریلی کی ونر ٹرافی کی نقاب کشائی کی گئی اور ٹی ڈی سی پی کا نغمہ اورشرکائے تقریب کو دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی۔تقریب میں خوبصورت ثقافتی رقص سمیت لائٹ اینڈ ساؤنڈ شو کے ذریعہ چولستان ڈیزرٹ ریلی، صحرا ئے چولستان کی تاریخ و ثقافت، بہاولپور کے تاریخی محلات، تاریخی عمارات، تاریخی پس منظراور سیاحت و ثقافت کو پیش کیا گیا۔قبل ازیں کمشنر بہاول پور ڈویژن نے ریلی کے منتظمین اور ریسرز میں شیلڈزبھی تقسیم کیں۔تقریب میں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔
بہاول پور:21/ فروری: چولستان ڈیزرٹ ریلی کے سلسلہ میں دلوش اسٹیڈیم میں 100 سے زائد گاڑیوں کی ٹیکنیکل انسپکشن، گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ریس میں شرکت کے خواہشمند ڈرائیورز اور نیوی گیٹرز کا میڈیکل چیک اپ کا مرحلہ مکمل کیا گیا۔ چولستان میں ٹی ڈی سی پی ریزارٹ اور فورٹ ڈیراور کے 

مزید پڑھیں