مبارک پور میں شہید ذولفقار علی بھٹو کی 94ویں سالگرہ کا کیک کاٹنے کی تقریب
![Zulfiqar Ali Bhutto 94th Birthday Ceremony in Mubarakpur](https://dailynaps.com.pk/wp-content/uploads/2022/01/Zulfiqar-Ali-Bhutto-94th-Birthday-Ceremony-in-Mubarakpur.jpg)
مبارک پور (نامہ نگار) بھٹوخاندان نے ملک میں جمہوریت کے نفاظ کے لئے اپنی قیمتی جانوں کے نظرانے پیش کر کے امر ہو گئے اور آج تک عوام کے دلوں پر راج بھٹوخاندان کا ہی ہے قائد شہید ذولفقار علی بھٹو عظیم شخصیت کے مالک تھے ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی ضلع بہاول پور کے صدرشارخ ملک،جنرل سیکریٹری چوہدری ارشاد سرویانے پیپلزسیکر یٹریٹ یونین کونسل مبارک پور میں UCصدر حاجی بشیراحمد جاوید،جنرل سیکریٹری خان اللہ ڈتہ خان،ucصدر جمال چنڑ رئیس ذولفقار احمد، ضلعی ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری ملک عبدالحنان اختر ا ودیگر کارکنان کے ہمراہ شہید ذولفقار علی بھٹو کی 94ویں سالگرہ کا کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا انہوں نے کہا شہید ذولفقار بھٹو نے اصولوں کی خاطر اپنی جان قربان کر دی لیکن اصولوں کا سودا نہیں کیا ان کے بعد ان کی بیٹی محترمہ شہید بے نظیر بھٹونے ان کے مشن کو جاری رکھتے ہوئے غیور عوام کی خاطر اپنی جان کا نظرانہ پیش کرکے ہمیشہ ہمشہ کے لئے عوام کے دلوں میں اپنا گھر کر گئیں۔شارخ ملک نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت نے منی بجٹ کے ذریعے غریب عوام پر مزید مہنگائی کا بوجھ ڈال کر ان جینا مشکل کر دیا اب عوام پی ٹی آئی کے جھوٹے وعدوں کا یقین نہیں کرتی آنے والے الیکشن میں پاکستان پیپلز پارٹی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی اور بلاول بھٹو زرداری ملک کے وزیر اعظم ہو نگے انہوں نے اپنے نانا کے منشور کے مطابق عوام کو بنیادی سہولیات فراہمی کے ساتھ روٹی کپڑا اور مکان کا وعدہ پورا کریں گے۔اس تقریب میں سردار غلام رسول کاکڑ، ارشد خان، راؤحاجی فریاد،حاجی بشیر احمد خان،رئیس احمد،عبدالمجید فریدی،رئیس عبدالرحمن،قاضی سہیل احمد،سجاد احمد،غلام فرید لودھراکے علاوہ دیگر کارکنا ن نے بھی شرکت کی۔