جیل بھرو تحریک: فیاض چوہان، زلفی بخاری, صداقت عباسی سمیت 100 کارکنوں نے گرفتاری دیدی
راولپنڈی: راولپنڈی میں جیل بھرو تحریک کے سلسلے میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں فیاض الحسن چوہان ،زلفی بخاری، صداقت عباسی ، وحید قاسم اور اعجاز خان جازی سمیت 100 سے زائد کارکنوں نے گرفتاری دے دی۔
فیاض الحسن چوہان ریلی کی صورت میں کمیٹی چوک پہنچے، جیل بھرو تحریک کے سلسلے میں پی ٹی آئی کے رہنما ازخود قیدیوں کی وین میں جا کر بیٹھ گئے۔فیاض الحسن چوہان نے قیدی وین میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے گھر والوں کو کہا ہے کہ میری ضمانت نہ کرانا، نہ ہم ضمانتیں کرائیں گے نہ ہی درخواستیں دیں گے
فیاض چوہان کی گرفتاری کے بعد سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید، پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری، مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس اور عامر کیانی بھی گرفتاری دینے کمیٹی چوک پہنچے گئے، پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری، علامہ ناصر عباس نے گرفتاری دے دی جبکہ شیخ رشید گرفتاری دینے کے بجائے کمیٹی چوک سے گاڑی میں روانہ ہو گئے۔