اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں ہونے والی زونل انٹر یونیورسٹی کرکٹ چیمپئن شپ

Advertisements
جامعہ اسلامیہ کی ٹیم نے بہاء الدین ذکریا یونیورسٹی ملتان کی ٹیم کو 144 رنز سے شکست دیدی
وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر اطہر محبوب کرکٹ میچ کے فائنل مقابلہ کے مہمان خصوصی تھے
Advertisements
اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں ہونے والی زونل انٹر یونیورسٹی کرکٹ چیمپیئن شپ میں جامعہ اسلامیہ کی ٹیم نے بہاء ا لدین زکریا یونیورسٹی ملتان کی ٹیم کو 144رنز سے شکست دے دی۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4وکٹ کے نقصان پر 324رنز بنائے جواب میں بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کی ٹیم 180رنز بنا سکی۔ اس موقع پر وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب مہمان خصوصی تھے۔ فائنل میچ میں خزانہ دار پروفیسر ڈاکٹر ابو بکر، ٹیم مینجر پروفیسر ڈاکٹر آفتاب حسین گیلانی، ڈائریکٹر سپورٹس امجد فاروق وڑائچ، ٹیم کوچ قاضی عرفان و دیگر موجود تھے۔