اخبار پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

زیم افرو ٹی 10 میں زمبابوے کھلاڑی بہتر کارکردگی دکھاسکتے ہیں، سکندر رضا

Sikandar Raza

ہرارے :آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر کرکٹ کے کھیل کے سب سے تباہ کن بلے بازوں میں سے ایک ہیں اور ان کی توجہ اب صرف ہرارے اسپورٹس کلب میں ہونے والے ٹورنامنٹ پرمرکوز ہے۔ تاہم سکندر رضا پرامید ہیں کہ زمبابوے کے افرو ٹی 10 کے دوسرے ایڈیشن میں بین الاقوامی اسٹارز کو پیچھے چھوڑ سکتے ہیں۔سکندررضا کا کہنا ہے کہ ہم نے بہت زیادہ بین الاقوامی کرکٹرز کو راغب کیا ہے جس میں ڈیوڈ وارنر جیسے کھلاڑی شامل ہیں، جو رواں سال سیزن کے اہم کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔ ٹی 10 نے رواں سال تمام 6 فرنچائزز میں معاہدوں کے ساتھ جو کچھ کیا ہے ، یہ یقینی طور پر ایک بہت ہی دلچسپ ٹورنامنٹ ہونے جا رہا ہے۔وارنر کے علاوہ ڈیوڈ ملان، جیمز نیشم، کولن منرو اور دیگر کھلاڑی بھی ٹیم میں شامل ہیں جبکہ فاسٹ بولر بلیسنگ مزاربانی زمبابوے کے واحد کھلاڑی ہیں جنہیں نیو یارک لاگوس نے گلوبل آئیکون منتخب کیا  ہے جس پر سکندر رضا بہت خوش ہیں۔تیز رفتار اورانتہائی دلچسپ زیم افرو ٹی 10 کے افتتاحی ایڈیشن میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے رضا نے کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ گزشتہ سیزن سے مختلف ٹیم میں ہوں تاہم ذہنیت ایک ہی ہے کہ ٹرافی جیتنا یا جیت میں اپنا حصہ ڈالنا ۔اس وقت بین الاقوامی سرکٹ میں سب سے زیادہ سفر کرنے والے کھلاڑیوں میں سے ایک رضا کا کہنا ہے کہ ٹی 10 فارمیٹ کا مستقبل روشن ہے۔ ٹی 10 ایک ایسا فارمیٹ ہے جو یقینی طور پر کرکٹ کو اولمپک کھیلوں میں لے جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں