Advertisements

ژوب واقعہ دو بیٹے قربان کرنیوالی ماں کا بیٹوں کے جنازے پر وطن سے محبت کا اظہار

Zhob Incident Deadbodies
Advertisements

دہشت گردی کا نشانہ بننے والے دو سگے بھائی عثمان طور اور جابر طور خاندان کے دیگر لوگوں کے ہمراہ کوئٹہ سے دنیا پور اپنے والد کے جنازے میں شرکت کے لیے آرہے تھے جس گھر سے ایک جنازہ اٹھنا تھا، وہاں سے تین جنازے اٹھے۔

 دنیا پور : بلوچستان میں گزشتہ شب دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے دو جوان بھائیوں کی والدہ نے  بیٹوں کے جنازے اٹھنے سے پہلے ڈنکے کی چوٹ پر وطن سے محبت کا اظہار کیااور ارضِ پاک پر سب کچھ نثار کرنے کا عزم دُہرایا۔  ضلع ژوب کے علاقے ڈب سرہ ڈاکئی میں گزشتہ رات دہشت گردوں نے بس سے اتار کر اور شناخت کے بعد 9 مسافروں کی جان لے لی۔  پنجاب سے تعلق رکھنے والے نو مسافروں کی میتیں پنجاب بلوچستان بارڈر پرس بواٹہ کے مقام پر ڈی جی خان انتظامیہ کے حوالے کی گئیں۔

Advertisements

  مقتولین میں دو سگے بھائی جابر طور اور عثمان طور کا تعلق لودھراں کی تحصیل دنیا پور سے، شیخ امجد کا تعلق فیصل آباد سے، صابر کا تعلق گوجرانولہ سے، محمد آصف کا تعلق مظفرگڑھ سے، غلام سعید کا میاں چنوں سے، محمد جنید کا لاہور سے، محمد بلال کا اٹک اور بلاول کا تعلق گجرات سے تھا۔

 دہشت گردی کا نشانہ بننے والے دو سگے بھائی عثمان طور اور جابر طور خاندان کے دیگر لوگوں کے ہمراہ کوئٹہ سے دنیا پور اپنے والد کے جنازے میں شرکت کے لیے آرہے تھے جس گھر سے ایک جنازہ اٹھنا تھا، وہاں سے تین جنازے اٹھے۔  دو جوان بیٹے وطن پر قربان کرنے والی ماں نے بیٹوں کے جنازے اٹھنے سے پہلے ڈنکے کی چوٹ پر وطن سے محبت کا اظہار کیا اور ارضِ پاک پر سب کچھ نثار کرنے کا عزم دُہرایا۔ جذباتی اشعار نے ہر آنکھ کو اشک بار کردیا۔  بیٹوں کا جنازہ باپ کے ساتھ پڑھایا گیا، ایک گھر سے تین جنازے اٹھے تو علاقے میں سوگ کا سماں تھا، باپ بیٹوں کو سپردِ خاک کردیا گیا۔