Advertisements

میرے انتخابی حلقے میں ترقیاتی منصوبوں کا آغاز ہو گیا . سڑکوں کی تعمیر میں کرپشن برداشت نہیں کی جائے گی حسن عسکری شیخ

MPA Hassan Askari Sheikh
Advertisements

صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے انڈسٹریز کی صدر انجمن تحریک آرائیاں مرکز چنی گوٹھ محمد احسان چوہدری کی تیمارداری کے بعد عمائدین علاقہ سے گفتگو

 چنی گوٹھ (نامہ نگار) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے انڈسٹریز پنجاب و ایم پی اے حلقہ پی پی 248 حسن عسکری شیخ نے کہا ہے کہ میرے انتخابی حلقے میں ترقیاتی منصوبوں کا آغاز ہو چکا ہے اور سڑکوں کی تعمیر میں کسی قسم کی کرپشن برداشت نہیں کی جائے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سابق چیئرمین یونین کونسل چنی گوٹھ مہر محمد صدیق کے ہمراہ صدر انجمن تحریک آرائیاں مرکز چنی گوٹھ محمد احسان چوہدری کی تیمارداری کے بعد عمائدین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،

Advertisements

 حسن عسکری شیخ نے بتایا کہ حلقہ پی پی 248 میں 19 میٹل روڈز پر کام شروع ہو چکا ہے جن کی نگرانی میں خود کر رہا ہوں ، انہوں نے کہا کہ اب ہمارے علاقے سابق وفاقی وزیر و ایم این اے چوہدری طارق بشیر چیمہ کی سربراہی میں ترقی کا پہیہ چل چکا ہے اور اب آپ کو پورے علاقے میں ٹوٹی ہوئی کوئی سڑک نظر نہیں آئے گی ،انہوں نے کہا کہ ٹف ٹائل ، سولنگ اور نکاسی آب کے لئے ڈرین کی تعمیر کے لئے بھی ٹینڈر ہو چکے ہیں اور آئندہ ہفتے اس پر بھی کام شروع ہو جائے گا ، انہوں نے کہا کہ تمام منصوبہ جات علاقے کی عوام کی مشاورت سے ہوں گے ، صوبائی پارلیمانی سیکرٹری حسن عسکری شیخ نے کہا کہ حلقہ میں زیر زمین پانی آلودہ ہے جس کے لئے پنجاب حکومت نے صاف پانی اتھارٹی ایک نیا محکمہ تشکیل دیا ہے جس کے تحت ہر موضع اور چکوک میں فلٹر یشن پلانٹس بھی لگائے جا رہے ہیں ، اس موقع پر چوہدری اعظم علی پٹواری ، چوہدری عبد الغفار ،ڈاکٹر بشیر احمد ، رشید احمد پنوار ، ملک ساجد علی، رانا ساجد غفار اور دیگر عمائدین علاقہ موجود تھے