اخبار پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

زرداری صاحب کراچی میں ہمارا مینڈیٹ قبول کرنا ہوگا، روئیں یا ہنسیں: سراج الحق

Siraj Ul Haq

لاہور:  امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ زرداری صاحب روئیں یا ہنسیں، کراچی میں ہمارا مینڈیٹ قبول کرنا ہوگا، مسائل کا حل صرف اور صرف جماعت اسلامی ہے، عوام سیاسی و معاشی دہشت گردوں کے خلاف جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔

اپنے ایک بیان میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ آپ ہمارے مینڈیٹ کو تسلیم کریں، اگر پیپلزپارٹی کام کرنا چاہتی ہے تو لاڑکانہ، سکھر، شکارپور، خیرپور اور حیدرآباد کو آباد کریں، چودہ سال سے پیپلزپارٹی کی سندھ میں حکومت ہے، سندھ میں آج بھی غربت ناچ رہی ہے، پیپلزپارٹی کراچی کی ترقی میں رکاوٹ نہ بنے

انہوں نے کہا کہ زرداری صاحب، ہمارے مینڈیٹ کو خوشی یا رونے سے قبول کرنا ہی پڑے گا، ساری دنیا بھی ساتھ مل جائے آپ کراچی کے مینڈیٹ کو ہضم نہیں کرسکیں گے، ہمارے صبر کا امتحان نہ لیں، اگرآپ نے ہماری بات نہ سنی تو پھر لوگوں کے صبر کا پیمانہ لبریزہو جائے گا، پھروہ ہوگا جس کا آپ تصورنہیں کرسکتے، زرداری اپنے حصے اور ہم اپنے حصے کا کام کریں گے۔

سراج الحق نے کہا کہ اسحاق ڈارنے ڈالر کو 200 روپے تک لانے کا وعدہ کیا تھا، آج ڈالر 277 تک چلا گیا ہے، ان کو صرف ایک ہی کام بھیک مانگنا آتی ہے، مسائل کا حل صرف اورصرف جماعت اسلامی ہے، اللہ نے موقع دیا تو سودی نظام کو دفنا کر دم لیں گے اور عدل و انصاف کا نظام لائیں گے۔

امیر جماعت کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم نے قوم کو مہنگائی اور کرپشن کا تحفہ دیا ہے، ملک سیاسی، معاشی اور اخلاقی طور پر ڈیفالٹ ہوگیا ہے، آج ملک میں عوام کا کوئی والی وارث نہیں، آج ایل سیز نہیں کھل رہیں، 6 ہزار کے قریب کینٹینرز کھڑے ہیں، دس کلو آٹے کے لئے لوگ ذلیل ہو رہے ہیں، پاکستان میں اس وقت احتساب کے دروازے بند ہیں

مزید پڑھیں