سجادہ نشین اوچشریف مخدوم سید زمرد حسین بخاری کی ولی عہد دربار مخدوم زادہ سید غلام حسن زمرد بخاری کے ہمراہ آصف زرداری کی دعوت پر اسلام آباد میں ان سے اہم ملاقات

اوچشریف (کرائم رپورٹر) ا سجادہ نشین دربار جلالیہ اوچشریف مخدوم سید زمرد حسین بخاری کی اپنے ولی عہد دربار مخدوم زادہ سید غلام حسن زمرد بخاری کے ہمراہ سابق صدر آصف علی زرداری کی دعوت پر زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ان سے اہم ملاقات –۔ملاقات میں مختلف سیاسی و سماجی امور پر تفصیلی گفتگو۔برصغیر پاک و ہند کے سب سے بڑے بزرگ قطب الاقطاب حضرت سید شیر شاہ جلال الدین بخاری کی دینی و تبلیغی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری نے سجادہ نشین دربار جلالیہ مخدوم سید زمرد حسین بخاری سے والہانہ محبت کا اظہار کیا۔سابق صدر کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب ہو یا ضلع بہاولپور پاکستان پیپلز پارٹی کی وفاقی وصوبائی ٹکٹس کا معاملہ ہو یا ایم این اے و ایم پی ایز کے لیے کنڈیڈیٹ سیلکٹ کرنے کا معاملہ ہو ہر کام سجادہ نشین زمرد حسین بخاری کی مشاورت اور منشاء کے مطابق کیا جائیگا۔سادات فیملی سے محبت و لگاؤ انسان کے انسان ہونے کی دلیل ہیکلمہ گو انسان اگر سادات سے بغض و کینہ رکھے تو وہ انسان کہلانے کا بھی مستحق نہیں۔،سابق صدر آصف علی زرداری نے سجادہ نشین دربار جلالیہ مخدوم سید زمرد حسین بخاری و ولی عہد مخدومزادہ سید حسن زمرد بخاری سے خصوصی دعا کروائی اور بنگلہ بخاری پر آ کر ان سے ملاقات کرنے اور قدیمی تبرکات و نوادرات کی زیارت کرنے کا وعدہ بھی کیا۔اس موقع پر سابق چیرمین سینٹ مخدوم نیئر حسین بخاری , مخدوم سید حسین زمرد بخاری سردار شبیر پنیا، سید دلاور بخاری سید رضوان حیدر بخاری فہیم عباس و دیگر لوگ بھی موجود تھے۔۔