سجادہ نشین اوچ شریف مخدوم سید زمرد حسین بخاری اور ولی عہد دربار مخدوم زادہ سید حسن زمرد بخاری کی مدیر احسان احمد سحر کی اقامت گاہ پر آمد

Syed Zamrad Hussain Bukhari and Syed Hasan Zamrad Bukhari

مخدوم سید زمرد حسین بخاری اور ان کے ولی عہد نے مدیر احسان احمد سحر کی علیل اہلیہ کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی

احمد پور شرقیہ (سٹاف رپورٹر) درگاہ جلالیہ عالیہ اوچ شریف کے سجادہ نشین مخدوم سید زمرد حسین بخاری اور ان کے ولی عہد مخدوم زادہ سید حسن زمرد بخاری گزشتہ روز سیٹلائٹ ٹاؤن میں مدیر نوائے احمد پور شرقیہ احسان احمد سحر کی اقامت گاہ پر آئے امتیاز علی افریدی ایڈوکیٹ ان کے ہمراہ تھے -سجادہ نشین مخدوم سید زمرد حسین بخاری اور ولی عہد دربار مخدوم زادہ سید حسن زمرد بخاری نے مدیر احسان احمد سحر کی علیل اہلیہ سیدہ نجمہ بخاری سابق ہیڈ مسٹریس گورنمنٹ گرلز ہائی سکول احمد پور شرقیہ کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی –

مدیر احسان احمد سحر نے سجادہ نشین مخدوم سید زمرد حسین بخاری کے والد مخدوم الملک سید غلام اصغر بخاری المعروف اچھی سائیں کا

تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کے اوچ شریف کے مر حوم سجادہ نشین اور سابق چیئرمین بلدیہ او شریف سے 1979 تا 2005 ان کے وصال تک انتہائی خوشگوار مراسم رہے – احسان احمد سحر نے کہا کہ مخدوم الملک سید غلام اصغر بخاری مرحو م مردم شناس اور دوست نواز شخصیت تھے – اللہ تعالی انہیں کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے- احسان احمد سحر کا کہنا تھا کہ وہ مخدوم سید غلام ا صغر بخاری سے اپنے ان دیرینہ مراسم کی بنا پر ہی مخدوم سید غلام اصغر بخا ری کے جانشین،انکے صاحبزادگان اور اُن کے
کے خاندان کا دلی احترام کرتے ہیں-

مزید پڑھیں