تبدیلی کی خبریں: ذکا اشرف پی سی بی دفتر نہیں آئے

Advertisements
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف سری لنکا سے وطن واپس پہنچ گئے تاہم آج پی سی بی کے دفتر نہیں آئے۔
وزارت بین الصوبائی رابطہ (آئی پی سی) کے وزیر اعظم کو خط کے بعد ذکاء اشرف کی ممکنہ تبدیلی کی خبریں گرم ہیں۔
Advertisements
پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف لنکا پریمیئر لیگ کا فائنل دیکھنے سری لنکا گئے تھے جہاں انہوں نے قومی کرکٹرز سے ملاقات بھی کی تاہم ذکا اشرف سری لنکا سے وطن لوٹ آئے ہیں لیکن آج پی سی بی آفس نہیں آئے۔