حکومت پنجاب کا نوٹیفکیشن جاری ، عوامی و سماجی حلقوں کا دوبارہ تعیناتی کا پر جوش خیر مقدم
احمد پور شرقیہ (سٹاف رپورٹر) صوبائی حکومت پنجاب نے ملک ظہور احمد اعوان کو احمد پور شرقیہ کا دوسری مرتبہ اسسٹنٹ کمشنر تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔ خیال رہے کہ ملک ظہور احمد اعوان ان دنوں ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن بہاولپور کے طور پر اپنے فرائض سر انجام دے رہے تھے ۔ ماضی میں انہیں مختصر عرصے کے لیے احمد پور شرقیہ کا اسسٹنٹ کمشنر تعینات کیا گیا تھا ۔ اس دوران انہوں نے تجاوزات کے خاتمے اور سرکاری اراضی کو قبضہ مافیا سے خالی کرانے کے لیے بڑا کریک ڈاؤن کیا تھا ۔ شہریوں نے ملک ظہور احمد اعوان کی دوبارہ اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ کے طور پر تعیناتی کا خیر مقدم کیا ہے اور حسب سابق انہیں اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ہے