بلدیہ اوچشریف کے سابق چیئرمین مخدوم سید ظفر حسن گیلانی کی صاحبزادگان کے ہمراہ صادق گڑھ پیلس آمد

امیر آف بہاول پور نواب صلاح الدین عباسی اور ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی سے ملاقات،علاقائی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
اوچ شریف(پ۔ر)بلدیہ اوچ شریف کے سابق چیئرمین مخدوم سید ظفر حسن گیلانی نے صادق گڑھ پیلس ڈیرہ نواب صاحب میں امیر آف بہاول پور نواب صلاح الدین عباسی اور ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی سے ملاقات کی۔مخدوم سید ظفر حسن گیلانی کے تینوں صاحبزادگان مخدوم سید احسن گیلانی،مخدوم سید عثمان گیلانی اور مخدوم سید مومن گیلانی بھی اس ملاقات میں موجود تھے۔
عیدالفطر کے دوسرے روز ہونے والی اس ملاقات میں مخدوم سید ظفر حسن گیلانی اور ان کے صاحبزادگان نے نواب صلاح الدین عباسی اور ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی کو عید کی مبارک باد دی اور اوچشریف کی صوبائی اور احمد پور شرقیہ کے قومی حلقے کی متوقع انتخابی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔گیلانی خاندان کی شخصیات اور پرنس بہاول عباس خان عباسی کے درمیان علیحدگی میں ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
