Advertisements

احمدپورشرقیہ کی کم عمر طالبہ ولیجہ شاہین معید کی ترکیہ میں عالمی ماحولیاتی کانفرنس ’’کوپ 31‘‘ میں شرکت،

Young Student Waliha Shaheen Mueed of Ahmedpur Sharqia Participates in Global Climate Conference ‘COP 31’ in Turkey — A Matter of Great Pride for the City
ولیجہ شاہین معید کی کوپ31 انطالیہ ترکیہ میں ماولیاتی کانفرنس میں اپنا مقالہ پیش کررہی ہیں
Advertisements

ولیجہ شاہین معید معروف سینئر صحافی عمران معید کی صاحب زادی ہیں ادارہ روزنامہ احمد پور شرقیہ کی اس اعزاز پر عمران معید اور انکی فیملی کو مبارکباد، ولیجہ شاہین کے لیے نیک خواہشات کا اظہار

احمدپورشرقیہ: سرزمین بہالپور سے تعلق رکھنے والی 18 سال سے کم عمر ہونہار طالبہ ولیجہ شاہین معید نے ترکیہ کے شہر انطالیہ میں اقوام متحدہ کے زیر اہتمام جاری عالمی ماحولیاتی کانفرنس ’’کوپ 31‘‘ (COP31) میں شرکت کرکے پاکستان اور اپنے علاقے کا نام عالمی سطح پر روشن کردیا۔ ولیجہ شاہین معید کو پاکستان کی جانب سے کم عمر ماحولیاتی محقق کی حیثیت سے اپنی تحقیق اور پالیسی ریسرچ چیلنج پیش کرنے کا موقع ملا، جس کے لیے انہیں وزارتِ ماحولیات کی جانب سے نمائندگی کا اعزاز حاصل ہوا۔

Advertisements

انہوں نے کانفرنس کے دوران موسمیاتی تبدیلیوں اور ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے اپنی تحقیقی کاوشیں عالمی فورم پر پیش کیں اور مختلف عالمی شخصیات اور پاکستانی حکومتی شخصیات سے ملاقاتیں بھی کیں۔ اقوام متحدہ کے موسمیاتی تبدیلی کے ادارے UNFCCC کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی اس عالمی کانفرنس میں دنیا بھر سے سربراہانِ مملکت، حکومتی نمائندوں، ماحولیاتی ماہرین اور نوجوان محققین نے شرکت کی۔ کم عمری میں عالمی سطح کے اس اہم فورم پر پاکستان کی نمائندگی کرنا ولیجہ شاہین معید کی علمی قابلیت، تحقیقی صلاحیتوں اور ماحولیات کے شہریوں کے لیے بھی باعثِ فخر اور نوجوان نسل کے لیے ایک قابلِ تقلید مثال ہے۔

یاد رہے ولیجہ شاہین معید سینئر صحافی عمران معید پرواز دختر ہیں۔ کانفرنس کے سربراہی اجلاس میں وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی آمد پر ترک صدر اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے بھی عالمی رہنماؤں کے ہمراہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز اور ان سے نمٹنے کے لیے عالمی تعاون کے حوالے سے کانفرنس میں شرکت کی