سمہ سٹہ: والدین کا اکلوتا لخت جگر احمد حسن نامی نوجوان طالب علم ڈرائیور کی غفلت سے بس سے گر کر جاں بحق

young student died after falling from the bus in sama sitta

طلبہ کا نیشنل ہائی وے بلاک کرکے احتجاج سمہ سٹہ پولیس کی یقین دہانی پر کئی گھنٹوں بعد طلباء نے روڈ کھول کر احتجاج ختم کر دیا

سمہ سٹہ(نامہ نگار)والدین کا اکلوتا لخت جگر نوجوان طالب علم ڈرائیور کی غفلت سے  بس سے گر کر جاں بحق ہوگیا ،طلبہ کا نیشنل ہائی وے بلاک کرکے احتجاج ، تھانہ سمہ سٹہ پولیس اور موٹر وے آفیسران کی ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی پر کئی گھنٹوں بعد طلباء نے روڈ کھول کر احتجاج ختم کر دیا ۔
تفصیل کے مطابق گلن ہٹی کے رہائشی حافظ احمد حسن دینی تعلیم حاصل کرنے کیلئے  نجی کمپنی کی بس پر سوار ہوکر گلن ہٹی سے خانقاہ شریف فیضان مدینہ مدرسہ خانقاشریف میں پڑھنے کی غرض سے جارہا تھا کہ خانقاہ شریف کے قریب ڈرائیور نے طالب علم کے اترنے کے دوران بس کو دوڑا دیا جس سے  احمد حسن نامی طالب علم گر گیا اور اس کا سر زمین سے جاٹکرایا ، سر پر اندرونی گہری چوٹ آنے سے وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جانبحق ہو گیا،ڈرائیور کی مبینہ غفلت کے خلاف، طلباء نے  روڈ بلاک کر دی اور احتجاج شروع کر دیا جس پر مقامی پولیس ایس ایچ او تھانہ سمہ سٹہ سجاد سندھو اور موٹروے پولیس اہلکاروں نے کاروائی کا آغاز کردیا اور لواحقین کو مکمل انصاف کی فراہمی کی یقینی دہانی کرائی جس کے بعد مظاہرین نے روڈ کھول دی،لاش گھر پہنچتے ہی کہرام مچ گیا، علاقہ مکینوں کا اس واقعہ پر سخت برہمی اورتشویش کا اظہار کیا۔اور کہا کہ آئے روز اس طرح کے واقعات سے کئی طلبہ اپنی جانیں دے چکے ہیں لیکن اس کے تدارک کیلئے کوئی موثر انتظامات نہیں کئے جارہے ، اہل علاقہ نے کمشنر بھاولپور احتشام انور سے اس طرح کے واقعات کی روک تھام کیلئے موثر انتظامات کرنے کا مطالبہ کیا ،متوفی حافظ احمد حسن کوسسکیوں اور آہوں کے ساتھ مقامی قبرستان میں سپرد کر دیا گیا نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیت کے علاوہ اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی مرحوم احمد حسن اپنے والدین کا اکلوتا بیٹا تھا۔

مزید پڑھیں