رئیس عامر کی بیوی بھی گراؤنڈ میں موجود تھیں انکا تعلق بھی بلیک روڈ فٹبال کلب ملایشیا وویمن فٹبال کلب سے ہے
احمد پور شرقیہ (نامہ نگار ) احمد پور شرقیہ میں ملائیشیا سے آئے ہوئے رئیس عامر کے اعزاز میں ینگ شاہین فٹبال کلب نےایک میچ کا انعقاد کیا یہ میچ السادات فٹبال کلب اوچشریف کے مابین کھیلا گیا -مقررہ وقت میں ینگ شاہین نے دو صفر سے یہ میچ اپنے نام کیا – ملائیشیا سے آئے ہوئے کھلاڑی جن کا تعلق بلیک روڈ فٹبال کلب ملائیشیا سے ہے نے دو گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلوائی اس میچ کے مہمان خصوصی بھائی رئیس سراج احمد سابق فٹبالر اور الصادق فٹبال کلب کے صدر جاوید مغل تھے -ملائیشیا سے آئے ہوئے کھلاڑی رئیس عامر رئیس سراج اور رئیس منظور کے بھانجے ہیں رئیس عامر کی بیوی بھی گراؤنڈ میں موجود تھیں انکا تعلق بھی بلیک روڈ فٹبال کلب ملائیشیا وویمن فٹبال کلب سے ہے