Advertisements

مبارک پور کے قریب 17 سالہ نوجوان محمد سمیر ہزارہ ایکسپریس کی زد میں آکر جاں بحق

Mubarakpur Railway Station
Advertisements

اطلاع ملنے پر مقامی پولیس اور ریسکیو 1122عملہ بھی پہنچ گیا جنہوں نے ابتدائی قانونی کاروائی کے بعد لاش ورثاء حوالے کر دی

 مبارک پور( نامہ نگار)  مبارک پور کے قریب 17 سالہ نوجوان ٹرین کی زد میں آکر  جاں بحق والدین عزیز و اقارب غم سے نڈھال ۔ تفصیل کے مطابق مبارک پور کے نواحی علاقہ بستی سیال نزد 35 والی پل کاریائشی محمد سمیر ولد امیر بخش مبارک پور ریلوے اسٹیشن اور کلانچ والا ریلوے اسٹیشن کے درمیان  ریلوے پٹڑی پر بیٹھا ہوا تھا۔  کراچی سے راولپنڈی جانے والی ٹرین ہزارہ ایکسپریس کے ڈرائیور نے مقامی پولیس کو بیان دیتے ہوئے بتایا کہ میں نے دیکھا کہ ایک نوجوان کانوں میں ہینڈ فری لگائے موبائل فون میں مشغول ہے میں نے معتد بار ہارن دیے ایمرجینسی بریک بھی لگائی لیکن نوجوان ٹرین کے زد میں اگیا اور موقع پہ ہی جان بحق ہو گیا وقوع کے اطلاع اپنے محکمہ کے متعلقہ افسران کو دے دی ہے۔ اچانک حادثہ اطلاع پر قریبی بستی کے افراد جمع ہو گئے جنہوں نے نعش کی شناخت کر لی اطلاع ملنے پر مقامی پولیس اور ریسکیو 1122عملہ بھی پہنچ گیا جنہوں نے ابتدائی قانونی کاروائی کے بعد لاش ورثاء حوالے کر دی

Advertisements