Advertisements

سیلاب متاثرین کو سامان کی فراہمی کے بعد واپسی پر کار حادثہ نوجوان پٹواری محمد سبحان جاں بحق

AhmedpurEast map
Advertisements

محلہ کٹرہ احمد خان کے رہائشی پٹواری کی نماز جنازہ شاہ والا باغ میں ادا کی گئی جس میں شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔


احمد پور شرقیہ (نامہ نگار ) سیلاب متاثرین کو سامان کی فراہمی کے بعد واپسی پر کار حادثہ میں نوجوان پٹواری جاں بحق۔ تفصیل کے مطابق احمد پور شرقیہ کے محلہ کٹرہ احمد خان کا رہائشی نوجوان پٹواری محمد سبحان سیلابی علاقوں میں متاثرین میں سامان کی فراہمی کے بعد واپسی پر ان کی کار گڑھے میں گرکر حادثہ کا شکار ہو گئی۔ جس کے نتیجہ میں محمد سبحان جاں بحق ہو گیا ۔ اُن کی نماز جنازہ شاہ والا باغ میں ادا کی گئی جس میں ریونیو آفیسران کے علاوہ شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

Advertisements