احمدپورشرقیہ کا رہائشی محنت کش نوجوان مبینہ تشدد سے لاہور میں قتل
Advertisements
نواحی علاقہ کے منیر حسین نامی نوجوان کی لاش جانووالہ میں پہنچادی گئی
منیر حسین کے ورثاء کا وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملزمان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ
Advertisements
احمدپورشرقیہ (نامہ نگار) احمدپورشرقیہ کا رہائشی محنت کش نوجوان مبینہ تشدد سے لاہور میں قتل۔لاش علاقے میں پہنچنے پر ورثاء میں کہرام مچ گیا ۔تفصیل کے مطابق نواحی علاقہ جانووالہ کے منیر حسین نامی نوجوان کو لاہور میں مبینہ تشدد کرکے قتل کرنے کے بعد لاش ان کے علاقہ جانووالہ میں پہنچادی گئی۔ پولیس کے مطابق چونکہ نوجوان کاقتل لاہور میں مبینہ تشدد سے ہوا ہے لہذا کاروائی لاہور میں ہوگی ۔منیر حسین کے ورثاء نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملزمان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

