Advertisements

نوجوان جہانزیب ارشد گھلو کا اعزاز، ایچ ای سی انٹر یونیورسٹی کراٹے چیمپئن شپ میں دو برونز میڈلز اور ٹرافی جیت لی

Young Jahanzeb Arshad Ghallu Wins Two Bronze Medals and Trophy at HEC Inter-University Karate Championship
Advertisements

مارلوز کراٹے سینٹر کے عہدیداران، کوچز، اہلِ علاقہ اور کھیلوں سے وابستہ شخصیات نے اس نمایاں کامیابی پرخوشی کا اظہار کرتے ہوئے ارشد گھلو مبارکباد پیش کی

احمد پور شرقیہ: کراچی میں منعقد ہونے والی 18ویں ایچ ای سی انٹر یونیورسٹی کراٹے چیمپئن شپ میں مارلوز کراٹے سینٹر احمد پور شرقیہ کے ہونہار نوجوان کھلاڑی جہانزیب ارشد گھلو نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو برونز میڈلز  اور ٹرافی حاصل کر کے احمد پور شرقیہ کا نام روشن کر دیا۔  جہانزیب ارشد گھلو کی اس نمایاں کامیابی پر مارلوز کراٹے سینٹر کے عہدیداران، کوچز، اہلِ علاقہ اور کھیلوں سے وابستہ شخصیات نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں دلی مبارکباد پیش کی اور ان کی محنت، لگن اور صلاحیتوں کو سراہا۔  

Advertisements

بانی و چیف کوچ محمد اسحاق گجر (انٹرنیشنل ایوارڈ ہولڈر)، شوکت علی گھلو (کوچ پاکستان کراٹے ٹیم و ایشین گولڈ میڈلسٹ)، محمد ایوب گجر (انٹرنیشنل گولڈ میڈلسٹ)، ارشد نور، شفیق قریشی، ملک طارق، عبدالرزاق گجر، سہیل منظور ، مقصود اکبر بٹھہ، ملک ناصر، امجد سیال، متین امجد، اکرم مشتاق اور مشتاق مہانہ نے جہانزیب ارشاد گھلو کو اس شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔  مبارکباد دینے والی شخصیات نے امید ظاہر کی کہ جہانزیب ارشد گھلو مستقبل میں بھی اپنی محنت اور لگن سے مزید کامیابیاں حاصل کریں گے اور ملکی و بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کریں گے۔