مولانا محمد احمد جالندھری کی جواں سال صاحبزادی انتقال کر گئیں نماز جنازہ آج بروز جمعرات صبح نو بجے ادا کیا جائے گا
Advertisements
مولانا ذیشان جالندھری کی ہمشیرہ تھیں،ادارہ روزنامہ نوائے احمدپور شرقیہ کا اظہار رنج وغم،سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں
احمد پور شرقیہ( سٹاف رپورٹر )یہ خبر انتہائی رنج و غم کے ساتھ سنی اور پڑھی جائے گی کہ تحریک انٹرنیشنل ختم نبوت کے ضلعی صدر اور ممبر ضلعی امن کمیٹی بہاول پور مولانا محمد احمد جالندھری کی جواں سال صاحبزادی انتقال کر گئیں انا للہ وانا الیہ راجعون، مرحومہ کی نماز جنازہ آج بروز جمعرات صبح نو بجے جامعہ الحنیف اسلامیہ میں ادا کی جائے گی- ادارہ نوائے احمد پور شرقیہ مولانا محمد احمد جالندھری کی صاحبزادی اور مولانا ذیشان جالندھری کی ہمشیرہ محترمہ کے انتقال پر سوگوار خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہے اور دعا گو ہے کہ اللہ تعالی مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور لواحقین کو یہ صدمہ جانکاہ برداشت کرنے کی عطا فرمائے آمین
Advertisements

