عیسائی نوجوان سنّی مسیح نے د ین اسلام قبول کر لیا اسلامی نام عبداللہ رکھ دیا گیا

ڈیرہ نواب صاحب (نامہ نگار) احمدپور شرقیہ عیسائی نوجوان نے عیسائیت کو چھوڑ کردین اسلام قبول کر لیا جسکانام سنی مسیح سے تبدیل کرکے اسلامی نام محمد عبداللہ رکھ دیا گیا ھے تفصیل کے مطابق گزشتہ روز احمد پور شرقیہ کے رہائشی عیسائی شخص سنی مسیح نے تحریک منہاج القرآن احمدپور شرقیہ کے ضلعی سرپرست حاجی محمد یوسف واہلہ سے رابطہ کیا کہ میں مسلمان ہونا چاہتا ہوں کیونکہ اس سے قبل میری ہمشیرہ اور بہنوئی اسلام قبول کر چکے ہیں جن سے میں متاثر ہوں لھذا سنی مسیح ( محمد عبداللہ) کو تحریک منہاج القرآن کے ڈویژنل ناظم ڈاکٹر عبدالحمید ثاقب کے دفتر میں لایا گیا جہاں قاری عبد الرشید مہروی امام و خطیب جامع مسجد محمدی جناح کالونی احمد پور شرقیہ نےموصوف کو کلمہ پڑھا کر دائرہ اسلام میں داخل کرلیا اس موقع پر ڈویژنل ناظم ڈاکٹر عبدالحمید ثاقب، ضلعی سرپرست حاجی محمد یوسف واہلہ ، محمد ارسلان یوسف اورمحمد کیف یوسف بھی موجود تھے بعد ازاں محمد عبداللہ نے کہا کہ میں نے کسی کے دباؤ یا ذبردستی سے اسلام قبول نہیں کیا بلکہ اپنی آزاد مرضی سے اسلام کی حقانیت سے متاثر ہوکر دین اسلام قبول کیا ہے اور دعا کرتا ہوں کہ اللّٰہ تعالیٰ مجھے دین اسلام پر قائم رہنے کی توفیق عطاء فرمائے