یوم پاکستان : ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فرحان فاروق کی قیادت میں ڈی سی آفس سے لائبریر ی چوک تک واک

بہاول پور:23/ مارچ: یوم پاکستان کے موقع پر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فرحان فاروق کی قیادت میں ڈی سی آفس سے لائبریری چوک تک واک کی گئی۔اس موقع پر پولیس فورس، پولیس بینڈ، ریسکیو 1122، محکمہ پراسیکیوشن،سو ل ڈیفنس،گرلز گائیڈ، بوائز سکاؤٹس، محکمہ ہیلتھ،کالجز،سکول ایجوکیشن،سوشل ویلفیئر،میونسپل کارپوریشن،بہاول پور ویسٹ منیجمنٹ کمپنی،ضلع کونسل اور دیگر اداروں کے افسران و ملازمین شریک ہوئے۔آرٹس کونسل بہاولپور کی جانب سے 23 مارچ 1940ء کے حوالہ سے خو بصورت کیمل کارٹ فلوٹ بھی شامل تھا۔ا س موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر، اسسٹنٹ کمشنر بہاولپور سٹی، اسسٹنٹ کمشنر بہاولپور صدر شریک تھے۔
ڈپٹی کمشنر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یوم پاکستان علامہ اقبال کے عظیم خواب، قائداعظم محمد علی جناح کے مصمم ارادے اور برصغیر کے مسلمانوں کی لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزادی بڑی نعمت ہے نوجوان نسل کو بزرگوں کی قربانیوں کو یاد رکھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہم عہد کرتے ہیں قومی یکجہتی،اخوت اور بھائی چارہ کو فروغ دے کر وطن عزیز کو عظیم سے عظیم تر بنائیں گے۔اس موقع پر ملک و قوم کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے لئے دعا کی۔