Contact Us

ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑائچ کی زیر صدارت یزمان روڈکالی پُلی تا ائیرپورٹ سڑک کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ اجلاس

Yazman road Bahawalpur construction work review meeting

بہاول پور:15/ نومبر:  ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑائچ کی زیر صدارت دفتر میں اجلاس منعقد ہوا جس میں یزمان روڈکالی پُلی تا ائیرپورٹ سڑک کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ سڑک کی مرمت اور سڑک کے اطراف فٹ پاتھ کی تعمیر و مرمت کے کام جلد مکمل کیے جائیں۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ملک محبوب الہٰی کھر، ڈی جی پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی نعیم صادق چیمہ، ایس ای ہائی ویز طارق ملغانی،چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن میاں آصف، بہاول پور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے آفیسر محمد امتیاز اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے کالی پُلی تا ائیرپورٹ روڈ کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ سیوریج سسٹم کی مرمت کے کام جلد مکمل کیے جائیں۔ انہوں نے کہاکہ سڑک کے میڈین میں گرین بیلٹ بنائی جائے۔ درختوں کی مناسب اور خوبصورت انداز میں تراش خراش کی جائے نیز وال چاکنگ اور تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کے ناکارہ اور غیر فعال پولز اور سوئی گیس کی غیر فعال پائپ لائنز ہٹائی جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سڑک پر لائٹنگ سسٹم اور ٹریفک سگنلز فنگشنل کیے جائیں۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ سڑک کی صفائی ستھرائی کے کاموں میں مزید بہتری لائی جائے۔

مزید پڑھیں