وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے وفاقی وزیر صنعت و پیداوار مخدوم سید مرتضیٰ محمود کو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی تدریسی اور تحقیقی کامیابیوں سے آگاہ کیا
وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے وفاقی وزیر صنعت و پیداوار مخدوم سید مرتضیٰ محمود سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وائس چانسلر نے وفاقی وزیر کو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی تدریسی اور تحقیقی کامیابیوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ طلباء اور اساتذہ کی تعداد کے اعتبار سے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور ملک کی بڑی جامعات میں شمار ہو تی ہے۔ بہاول پور، رحیم یار خان اور بہاولنگر کے اضلاع کے ساتھ ساتھ جنوبی پنجاب اور سندھ بلوچستان کے طلباء بھی یونیورسٹی سے مستفید ہو رہے ہیں۔ وفاقی وزیر کو رحیم یار خان کیمپس کی توسیع، نئے شعبہ جات کے قیام اور دیگر سہولیات سے بھی آگاہ کیا۔ یہ کیمپس ضلع رحیم یار خان کے ہزاروں طلباء وطالبات کو گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ سطح کی تعلیمی سہولیات فراہم کر رہا ہے۔ وفاقی وزیر نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی مختلف شعبوں میں غیر معمولی کا میابیوں کو سراہا۔ اس موقع پر وائس چانسلر نے وفاقی وزیر کو اکیڈمیہ، انڈسٹریل روابط کو بڑھانے کے لیے کیے گئے اقدامات سے بھی آگاہ کیا کہ بہاولپور، رحیم یار خان کے چمبر آف کامرس کے ساتھ ملک کے دیگر ایوان ہائے صنعت و تجارت سے بھی روابط کو فروغ دیا جارہا ہے تاکہ یونیورسٹی میں ہونے والی تحقیقی سرگرمیوں سے صنعتی ادارے مستفید ہوں اور طلباء وطالبات کو انٹرن شپ اور پلیسمنٹ کے مواقع فراہم ہو سکیں۔
پی آر او نمبر22/304،مورخہانسلر کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ شرکاء نے ڈاکٹر قیصر جبین، ڈاکٹر شاہد اقبال اور ڈاکٹر عائشہ جمشید کو ایک انٹرایکٹو ویبینار کا اہتمام کرنے اور مسلسل تعلیم کے تصور کو فروغ دینے پر سراہا اور شکریہ ادا کیا۔