Advertisements

کور کمانڈر ،جنرل آفیسر کمانڈنگ اور ڈیرہ نواب صاحب بریگیڈ کی جانب ہر ہائنس کی آخری آرام گاہ پر پھولوں کے گلدستے

"Online meeting chaired by Federal Ombudsman Naveed Kamran Baloch; urges immediate redressal of complaints
Advertisements

اسٹیشن کمانڈر ڈیرہ نواب صاحب کینٹ بریگیڈیئر ثاقب علی نے ڈیراور کے شاہی قبرستان میں ہر ہائنس کی قبر پر فاتحہ خوانی کی اور اُنکے پوتے پرنس بہاول عباس خان عباسی سے اظہار تعزیت کیا

ڈیرہ نواب صاحب +  ڈیراور (نامہ نگاران) امیر آف بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی کی والدہ ماجدہ ہر ہائنس بیگم صاحبہ امیر آف بہاولپور مرحوم کی ڈیراور کے شاہی قبرستان میں تدفین کے موقع پر اسٹیشن کمانڈر ڈیرہ  نواب صاحب چھاونی بریگیڈیر ثاقب علی نے ان کی آخری ارام گاہ پر فاتحہ خوانی کی اور اس موقع پر موجود ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی اور خاندان عباسیہ کے دیگر افراد سے تعزیت کی-

Advertisements

دریں اثناء ہر ہائنس بیگم صاحبہ امیر آف بہاولپور کی تدفین کے بعد کور کمانڈر بہاولپور ،جنرل آفیسر کمانڈنگ بہاولپور اور   بریگیڈ ڈیرہ نواب صاحب کی جانب سے ہر ہائینس بیگم امیر بہاولپور  مرحوم کی قبر پر پھولوں کے گلدستے رکھے گئے -خیال رہے کہ ہر ہائنس محترمہ  شمشہ بیگم کے شوہر امیر آف بہاولپور نواب محمد عباس خان عباسی بہاولپور اسٹیٹ فورسز میں بریگیڈیر کے عہدے پر فائز رہے اور بعد ازاں بہاولپور اسٹیٹ فورسز کے پاکستان آرمی میں ضم ہونے کے بعد بھی نواب مرحوم اُن بہاولپور کی سابقہ بٹالینز کی مختلف تقریبات میں باقاعدگی سے شریک ہوتے رہے جبکہ سب یہ سلسلہ اُنکے صاحبزادے امیر آف بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی نے جاری رکھا ہوا ہے