عالمی یومِ آزادیٔ صحافت: احمدپور شرقیہ میں 3 مئی کو راؤنڈ ٹیبل کانفرنس اور صادق پریس فریڈم ایوارڈز کی تقریب
آزاد صحافت کو درپیش مسائل پر غور، سالانہ رپورٹ پیش، 25 سالہ تسلسل کی تکمیل, تقریب کی صدارت احسان احمد سحر کریں گے
راؤنڈ ٹیبل کانفرنس کا موضوع پاکستان میں آزاد صحافت کے لیے سکڑتی ہوئی گنجائش جبکہ ذیلی موضوع معاشی دباؤ، بدلتے ہوئے میڈیا ماڈلز اور وسیع تر میڈیا بحران رکھا گیا ہے، جس پر تفصیلی غور کیا جائے گا۔
عالمی یومِ آزادیٔ صحافت کے موقع پر 3 مئی 2026 کو سہ پہر 3 بجے پنجاب کالج احمدپور شرقیہ میں راؤنڈ ٹیبل کانفرنس اور صادق پریس فریڈم ایوارڈز کی تقریب منعقد ہوگی۔
یہ تقریب رورل میڈیا نیٹ ورک پاکستان کے زیر اہتمام احمدپور یونین آف جرنلسٹس اور ڈیجیٹل ڈیلی نواۓ احمدپور شرقیہ کے تعاون سے منعقد کی جا رہی ہے۔
تقریب کی صدارت احسان احمد سحر کریں گے، جبکہ مختلف پریس کلبوں کے صدور، ماہرین تعلیم اور علاقائی سیاسی رہنما شرکت کر کے اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔
راؤنڈ ٹیبل کانفرنس کا موضوع پاکستان میں آزاد صحافت کے لیے سکڑتی ہوئی گنجائش جبکہ ذیلی موضوع معاشی دباؤ، بدلتے ہوئے میڈیا ماڈلز اور وسیع تر میڈیا بحران رکھا گیا ہے، جس پر تفصیلی غور کیا جائے گا۔
اس موقع پر رورل میڈیا نیٹ ورک پاکستان کی سالانہ رپورٹ برائے آزادیٔ صحافت بھی پیش کی جائے گی، جس میں ملک میں صحافتی آزادی کو درپیش مسائل اور رجحانات کو اجاگر کیا گیا ہے۔
تقریب کے دوران صادق پریس فریڈم ایوارڈ کے تحت دو نقد انعامات دیے جائیں گے، جن میں ایک ایوارڈ مرحوم صحافی کو بعد از وفات جبکہ دوسرا ایک حاضر سروس صحافی کو ان کی خدمات کے اعتراف میں دیا جائے گا۔
مزید برآں مظہر رشید بیسٹ کمیونٹی رپورٹنگ ایوارڈ 2026 بھی ڈیجیٹل ڈیلی نواۓ احمدپور شرقیہ اور احمدپور یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے ایک حاضر سروس صحافی کو پیش کیا جائے گا۔
یہ بھی بتایا گیا ہے کہ عالمی یومِ آزادیٔ صحافت کی یہ سرگرمیاں مسلسل 25ویں سال میں داخل ہو چکی ہیں، جن کا آغاز 3 مئی 2002 کو مبارک پور میں احسان احمد سحر کی کاوش سے کیا گیا تھا۔
رورل میڈیا نیٹ ورک پاکستان شرکاء کی شرکت اور تحقیقی امور کی نگرانی کر رہا ہے، جبکہ احمدپور یونین آف جرنلسٹس اور ڈیجیٹل ڈیلی نواۓ احمدپور شرقیہ تقریب کے انتظامات اور لاجسٹک معاونت فراہم کر رہے ہیں۔

