Contact Us

شعبہ فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اسلامیہ یونیورسٹی کے زیر اہتمام خوراک کا عالمی دن 2022 منایا گیا

world food day cake cutting

فیکلٹی آف ایگریکلچر اینڈ انوائرمنٹ، بغداد الجدید کیمپس کے آڈیٹوریم میں سیمینار اور آگاہی واک کا انعقاد

 شعبہ فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے زیر اہتمام خوراک کا عالمی دن 2022 منایا گیا۔ اس سلسلے میں فیکلٹی آف ایگریکلچر اینڈ انوائرمنٹ، بغداد الجدید کیمپس کے آڈیٹوریم میں سیمینار اور آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا۔ وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے خوراک کے عالمی دن کی تقریب کا افتتاح کیا۔اپنے خطاب میں انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے کہا کہ اس دن کے منانے کا مقصد ایسے کروڑوں لوگوں کی نشاندہی کرنا ہے جنہیں معیاری اور صحت مند خوراک میسر نہیں ہے۔ اس سال ورلڈ فوڈ ڈے کا تھیم کوئی رہ نہ جائے ہے۔یہ دن ایسے موقع پر منایا جارہا ہے جب دنیا کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے  جن میں کووڈ 19وباء، ملکوں کے باہمی تنازعات، موسمیاتی تبدیلیاں، افراط زر اور اشیائے خوردونوش کی بڑھتی ہوئی قیمتیں ہے۔ ان تمام وجوہات کی بنا پر دنیا کو فوڈ سیکورٹی کا بڑا کٹھن خطرہ درپش ہے۔ ڈاکٹر محمد آصف خان، ایسوسی ایٹ پروفیسر، شعبہ فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اس تقریب کے فوکل پرسن تھے۔ ڈین، فیکلٹی آف ایگریکلچر اینڈ انوائرمنٹ/رجسٹرار، پروفیسر ڈاکٹر معظم جمیل، ریجنل آفیسر سی ٹی ڈی، شمس الدین، ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی، نعمان یونس، چیئرمین، ڈیپارٹمنٹ آف فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، ڈاکٹر ذوالفقار احمد، ڈین فیکلٹی آف بائیولوجیکل اینڈ کیمیکل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر شازیہ انجم، ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف کیمسٹری پروفیسر ڈاکٹر عبدالرؤف، ایسوسی ایٹ پروفیسر شعبہ فارسٹی رینج اینڈ وائلڈ لائف مینجمنٹ ڈاکٹر محمد رفیع، فیکلٹی آف ایگریکلچر اینڈ انوائرمنٹ کے تمام شعبہ جات کے سربراہان کے علاوہ دیگر افسران بھی موجود تھے۔

مزید پڑھیں