Advertisements

عالمی بینک کے احمد پور شرقیہ کے شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے بارہ ارب اسی کروڑ روپے کے میگا پروجیکٹس: فرّخ عدنان

Chief Officer Municipal Committee AhmedpurEas Farrukh Adnan
چیف آفیسر بلدیہ فرخ عدنان
Advertisements

عالمی بینک نے دوسرے مرحلے میں احمد پور شرقیہ کی پنجاب کی چودہ میونسپل کمیٹیوں کو اپنے میگا پروجیکٹس کیلئے منتخب کیا ہے جبکہ پہلے مرحلے میں پنجاب کی بیس میونسپل کمیٹیوں میں میگا پروجیکٹس پر عمل درآمد مکمل کر لیا گیا ہے

عالمی بینک کے ہمارے تجویز کردہ منصوبوں میں احمد پور شرقیہ میں نیا سیوریج سسٹم ،واٹر سپلائی اسکیم،دو نئے ڈسپوزل ورکس کی تعمیر،پانچ پرانے ڈسپوزل ورکس کی بحالی اوراپ گریڈیشن کے علاؤہ ضروری مشینری کی خریداری کے منصوبے شامل ہیں

Advertisements

ابتدائی طور پر پنجاب ڈیویلپمنٹ فنڈ کمپنی نے پچاس کروڑ کے فنڈز کی منظورِی دی ہے جو جلد ہی میونسپل کمیٹی کو ٹرانسفر ہو جائیں گے ،تمام پروجیکٹس عالمی بینک کے کنسلٹنٹس کی نگرانی میں مکمل ہوں گے چیف آفیسر بلدیہ کی روزنامہ نوائے احمدپور شرقیہ سے خصوصی گفتگو

احمد پور شرقیہ (سٹاف رپورٹر )عالمی بینک عنقریب پنجاب کی 14 میونسپل کمیٹیوں کی حدود میں آباد شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے اپنے بڑے میگا پروجیکٹس کا آغاز کرنے والا ہے جس میں میونسپل کمیٹی احمد پور شرقیہ  کی حدود میں سیوریج کا نظام واٹر سپلائی سکیم دو نئے ڈسپوزل ورکس کی تعمیر کی بحالی اور پانچ پرانے ڈسپوزل ورکس کی بحالی اپ گریڈیشن کے کے علاؤہ ضروری مشینری کی خریداری کے منصوبے بھی شامل ہیں جن پر پانچ سال میں اخراجات کا تخمینہ 12 ارب 80 کروڑ روپے لگایا گیا ہے اس امرکا انکشاف چیف آفیسر بلدیہ فرخ عدنان نے روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا- انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں میونسپل کمیٹی احمد پور شرقیہ نے 42 صفحات پر مشتمل اپنی تجاویز بھجوائی تھیں جسے پنجاب ڈیویلپمنٹ فنڈ کمپنی نے منظور کر لیا ہے

انہوں نے بتایا کہ عالمی بینک قبل ازیں  پنجاب کی بیس میونسپل کمیٹیوں  کی حدود میں شہری سہولیات کی فراہمی کے اپنے میگا پروجیکٹس کا پہلا مرحلہ مکمل کر چکا ہے  جبکہ احمد پور شرقیہ کو شہر کو دوسرے مرحلے میں شامل کیا گیا ہے ان کا کہنا تھا کہ بلدیہ احمد پور شرقیہ ضلع بہاولپور کی واحد میونسپل کمیٹی ہے جس کے لیے   ابتدائی طور پر اس پراجیکٹ پر عمل درآمد کے لیے 50 کروڑ روپے کے فنڈزمنظور کیے گئے ہیں جنہیں عنقریب میونسپل کمیٹی کو ٹرانسفر کر دیا جائے گا –  چیف آفیسر فرّخ  عدنان نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ احمد پور شرقیہ کی واٹر سپلائی سکیم کے لیے صاف پانی اوچشریف سے حاصل کرنے کے لیے  لائن بچھائی جائے گی جبکہ تمام منصوبے عالمی بینک کے کنسلٹنٹس کی نگرانی میں مکمل کیے جائیں گے ان کا کہنا تھا کہ عالمی بینک کے اس میگا پروجیکٹس کی تکمیل کے بعد شہر احمد پور شرقیہ کے باشندگان کو جدید سہولیات مہیا ہو جائیں گی جو  پنجاب کے دیگر ترقی شہروں کے باشندگان کو حاصل ہیں