اخبار پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کنویں کی کھدائی کے دوران مٹی کا تودہ گرنے سے نیچے دب جانے والے دونوں محنت کش  جاں بحق

workers died while digging well

احمدپورشرقیہ(نامہ نگار ) کنویں کی کھدائی کے دوران مٹی کا تودہ گرنے سے نیچے دب جانے والے دونوں محنت کش  جاں بحق، ریسکیو ٹیم نے پندرہ گھنٹے کی جدوجہد کی بعد محنت کشوں کی لاشوں کا نکال لیا۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز مقامی بستی گھنیاں میں کنویں کی کھدائی کے دوران دومحنت کشوں عبدالرحمان اور محمد عاشق  مٹی کا تودہ گرنےسے مٹی کے نیچے دب گئے تھے۔ جس پر ریسکیو ٹیم مو قع پر پہنچ گئی ۔ اور دونوں محنت کشوں جاں بحق ہوگئے ۔ریسکیوٹیم نے پندرہ گھنٹے کی جدوجہد کے بعد دونوں جاں بحق ہونے والے محنت کشوں عبدالرحمان، اور محمد عاشق کی لاشیں کنویں سے نکال کر ورثاء کے حوالے کردیں۔ اُ ن کی نمازجنازہ میں علاقہ کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

workers died while digging well 2

مزید پڑھیں