Advertisements

جماعت اسلامی سمہ سٹہ زون کے زیراہتمام ورکرکنونشن کا انعقاد، امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی صوبائی اور ضلعی رہنماؤں کے ساتھ شرکت

Workers Convention Jamaat-e-Islami Sama Sita Zone
Advertisements

سمہ سٹہ(نامہ نگار) جماعت اسلامی سمہ سٹہ زون کے زیراہتمام ورکرکنونشن ریلوے اسٹیشن چوک سمہ سٹہ پر منعقد ہوا جس میں امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے صوبائی اور ضلعی رہنموں کے ساتھ شرکت استقبالیہ امیر جماعت اسلامی پی پی 252 و صدر انجمن تاجران سید وقار الحق شاہ نے دیا اور تقریب کا آغاز تلاوت قرآن سے کیا ورکر کنونشن سے خطاب کرتے امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہاکہ پاکستان بے شمار قربانیوں کے بعد حاصل ہوایہ ملک مدینہ کے بعد کلمہ پر حاصل ہوا لیکن چوہتر سال کے بعد بھی یہاں کچھ بھی کلمہ کے مطابق نہ ہوسکاپہلے بھی انگریز کا راج تھا آج بھی انگریز کا دور ہےآج بھی ان لوگوں کی حکومت ہے جو انگریزوں کے جوتے پالش کرتے ہیں آج بھی میرجعفر کی اولاد ہم پر مسلط ہے حکومت کرنے کے لیے جو لوگ ڈکٹیٹروں کے ساتھ کھڑے تھے آج بھی وہی لوگ حکومت میں ہیں اور ہر حکومت میں رہتے ہیں ایک بھائی زبیر مسلم لیگ ن اور دوسرا اسد عمر پی ٹی آئی کا لیڈر ہےعوام کو شودر بنا رکھا ہے اور بے قوف بنا کر حکومتوں کے مزے لیتے ہیں عوام کا کام صرف نعرے ہےبزدار نے دو ہزار ٹکس دیاعوام چوہتر سالوں سے ٹیکس دے رہے ہیںبھینس عوام پالیں اور دودھ یہ حکمران پیتے ہیںکھاد راتوں رات مہنگی ہو جاتی ہے ان کو کس نے اجازت دی ہے کے یہ کسان کی جیب میں ڈاکا ڈالئیں کسانوں کے لیے کھاد کا حصول ناممکن ہوکر رہ گیا ہےکھاد کی بوری کی قیمت میں 8 سو روپے ایک ہی رات میں اضافہ ہوجاتا ہےاسکا فائدہ موجودہ حکومت کے ایک وزیر داؤد کو ہوتا ہےیہ کون لوگ ہیں یہ سانپ ہیں جو اسمبلیوں میں موجود ہیں عوام محنت کرکے اپنے بچوں کو بھوکا سلاتے ہیں

یہ راتوں رات کروڑ پتی بن جاتے ہیں کتنی بار یہ روایتی سیاسی پارٹیاں باری لیں گی پی ٹی آئی بھی لائی گئی جس میں مختلف پرزے مختلف مشینوں سے لاکر فٹ کیا گیاتین سالوں میں ماسوائے شور شرابے کے اور کچھ نہیں ہواکرونا کی وجہ سے لوگ ماسک لگاتے ہیں اسی وجہ سے انکے وزیر عوام سے محفوظ ہیں ورنہ لوگ انکے گھروں کے سامنے انکے گریبان پکڑیں گے

Advertisements

رمیش کمار نے اسمبلی میں شراب پر پابندی کا بل پیش کیا لیکن ان تمام سیاسی جماعتوں نے بل کی مخالفت کی شرم کی بات ہے کہ ایک ہندو شراب پر پابندی لگانے کا مطالبہ کرتا ہے لیکن مدینہ کی ریاست کا شور مچانے والے شراب پر پابندی نہیں لگانا چاہتےمدینہ کی ریاست کے علمبردار ملک سے سودی نظام ختم نہیں کرسکتے

کراچی کی مسجد مدینہ مسجد کو گرانے کا حکم بڑا جج دیتا ہے
مدینہ کی ریاست والوں نے سب سے پہلے مسجد بنائی تھی
بڑا جج کہتا ہے کہ سرکار کی جگہ سے مسجد کو گرایا جائے
بنی گالا کو چند لاکھ کے عوض لیگل کردیا جاتا ہے لیکن مسجد کو لیگل کرنے والا کوئی نہیں
ان تمام حالات میں جب تمام سیاسی پارٹیاں باریاں لے چکے ہیں ایک موقع جماعت اسلامی کو بھی دیں تاکہ ہم اس فرق کو واضع کرسکیں پاناما لیکس، پندورو باکس اور فارن فنڈنگ میں کن کے نام ہیں فارن فنڈنگ میں وزیراعظم مستعفی ہوکر ثابت کریں کہ اس نے جھوٹ نہیں بولا اس موقع پر امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب راؤظفر اقبال نائب امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب ذیشان اختر کسان بورڈ کے چیئرمین جماعت اسلامی جام حضور بخش لاڑ سید وقار علی شاہ دیگر نے خطاب کیا ہزاروں کی تعداد میں کارکنان نے شرکت کیسکیورٹی کے انتظامات ضلعی پولیس اور ریلوے پولیس کی طرف سے فل پروف کئے گئے تھے

Workers Convention Jamaat-e-Islami Sama Sita Zone 2
سمہ سٹہ : امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق سمہ سٹہ ورکر کنونشن سے خطاب کررہے ہیں امیر سمہ سٹہ سید وقارالحق شاہ بھی ساتھ کھڑے ہیں
Workers Convention Jamaat-e-Islami Sama Sita Zone 3