Contact Us

کنویں کی کھدائی کے دوران مٹی کا تودہ گرنے سے 2 مزدور چالیس فٹ گہرے کنویں میں دب گئے

Workers burried in well

 احمدپورشرقیہ(  نامہ نگار  ) کنویں کی کھدائی کے دوران مٹی کا تودہ گرنے سے  دومحنت کش  مزدور چالیس فٹ  گہر ے کنویں میں دب گئے۔ ریسکیو ٹیم  کا نکالنے کے لئے آپریشن جاری۔ تفصیل کے مطابق نواحی بستی گھنیہ میں کنویں کی کھدائی کے دوران دومحنت کش عبدالرحمن،   اور محمد عاشق چالیس فٹ گہرے کنویں میں کھدائی کے دوران مٹی کا تودہ  گرنے سے دب گئے ۔ جس کی اطلاع فوری طور پر ریسکیو ٹیم کو دی گئی ۔ جس کے مو قع پر پہنچ کر  تودہ کے نیچے دبنے والے افراد کو نکالنے کے لئے ریسکیو ٹیم نے آپریشن شروع کردیا ہے۔ اس مو قع پر علا قہ کے لوگوں بھاری بڑی تعداد میں جمع ہوگئے۔ آخری  اطلاعات تک دونوں افراد کو نکالنے کے لئے ریسکیو آپریشن جاری تھا۔

Workers burried in well 1

مزید پڑھیں