Contact Us

آرپی او رائے بابر سعید  کی ہدایت پر اضلاع بہاولپور بہاولنگر اور رحیم یار خان کے تھانوں کی سپیشل انیشئیٹو پولیس سٹیشنز پروٹوکول پر  منتقلی کا کام شروع 

RPO Rai Babar Saeed visits Bahawalpur district different police stations

آرپی او رائے بابر سعید کا سپیشل انیشئیٹو پولیس سٹیشنز پر منتقل ہونے والے تھانوں سٹی احمد پور شرقیہ،ڈیرہ نواب ،ہیڈ راجکاں،صدر یزمان اور سٹی یزمان کا دورہ

اپ گریڈیشن کے کام کا جائزہ لیا اور ہدایات جاری کیں۔اس مو قع پر ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس،ایس ڈی پی او احمد پور شرقیہ فرخ جاوید اور بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کے آفیسرز بھی تھے۔


بہاولپور :وزیر اعلیٰ پنجاب ،انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انورکے ویژن اورآرپی او رائے بابر سعید  کی ہدایت پرریجن بہاولپور کے اضلاع بہاولپور بہاولنگر اور رحیم یار خان کے تھانوں کی سپیشل انیشئیٹو پولیس سٹیشنز پروٹوکول پر  منتقلی کا کام شروع کر دیا گیا۔ تفصیل کیمطابق وزیر اعلیٰ پنجاب  اورانسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کے ویژن کو مدنظر رکھتے ہوئےآرپی او بہاولپور رائے بابر سعید  نےہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہم  اسی سال  ریجن بہاولپور کے تمام تھانوں کو سپیشل انیشئیٹو پولیس سٹیشنز پروٹوکول پر منتقل کر یں گے ،انہوں نے مزید کہا کہ ڈی پی اوز اپنے اضلاع کے تھانوں کی سپیشل انیشئیٹو پولیس سٹیشنز کے تحت اپ گریڈیشن  کے کام کی  نگرانی خود کریں گے اور اس کام کی مانیٹرنگ میں خود بھی کروں گا، ترقیاتی پراجیکٹس کے کام کے  معیار پر ہرگز کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔اس سلسلہ میں آرپی او رائے بابر سعید نے ضلع بہاولپورکے  سپیشل انیشئیٹو پولیس سٹیشنز پر منتقل ہونے والے تھانوں جن میں سٹی احمد پور شرقیہ،ڈیرہ نواب ،ہیڈ راجکاں،صدر یزمان  اور سٹی یزمان کا دورہ کرتے ہوئے اپ گریڈیشن کے کام کا جائزہ لیا اور ہدایات جاری کیں۔اس مو قع پر ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس،ایس ڈی پی او احمد پور شرقیہ فرخ جاوید اور بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کے آفیسرز بھی شامل تھے۔آرپی او بہاولپور رائے بابر سعید نے کہا کہ  تمام تھانوں کی سپیشل انیشئیٹو پولیس سٹیشنز پر منتقلی   اور اپ گریڈیشن ہرصورت میں مقررکردہ ٹائم پر کریں۔ ہم نےوزیر اعلیٰ پنجاب اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب  کے ویژن پر کام کرنا ہے پولیس انفراسٹرکچر کو ماڈرن پولیسنگ تقاضوں کے مطابق اپ گریڈ کر نے سے عوام الناس کو بہترین اور فوری سروس ڈلیوری مل سکے گی۔اس حوالے سے آرپی او بہاولپور نے ڈی پی او بہاولنگر اور ڈی پی او رحیم یار خان سے بذریعہ ویڈیو لنک میٹنگ بھی   کی اور
 سپیشل انیشئیٹو پولیس سٹیشنز پروٹوکول پر  منتقلی  کے کام کو مقررہ ٹائم فریم میں مکمل کرنے کی ہدایت کی

مزید پڑھیں