Contact Us

شادمان کالونی میں ڈالی جانے والی سیوریج لائن کا کام تاخیر کا شکار

sewerage line

احمدپورشرقیہ (نامہ نگار ) شادمان کالونی میں ڈالی جانے والی سیوریج لائن کا کام تاخیر کا شکار ، مکینوں کا گھروں سے نکلنا دوبھر ہوگیا۔ تفصیل کے مطابق شہر کی سب سے مصروف سڑک شاد مان کالونی کی مرکزی سڑک پر سیوریج لائن ڈالنے کا کام دوہفتہ  سے پہلے شروع کیا گیا تھا۔ مگر تاحال بیس فیصد کام بھی مکمل نہ ہوسکاہے ۔ ساری سڑک اُکھاڑ کر ہر طرف مٹی کے ڈھیر لگادئیے گئے ہیں ۔ جبکہ سڑک گڑھوں کا منظر پیش کررہی ہے۔ کھدائی کی وجہ سے یہاں کے مکین انتہائی پریشان ہیں اور ان کا گھر وں سے باہر نکلنا دو بھر ہوچکاہے۔ جبکہ سیوریج  کا گندہ پانی کالونی    کی گلیوں میں پھیلا ہواہے۔ اور ہرطرف بدبو اور تعفن نے یہاں کے مکینوں  کا باہر نکلنا دوبھر کردیا ہے۔ مکینوں محمد آصف ، اعجا ز احمد ، محمد کاشف ،  محمد شفقت، نے  ایم پی اے میاں گزین عباسی  سے مطالبہ کیا ہے۔ کہ سیوریج لائن ڈالنے کے کام کی رفتار کو تیز کرائیں۔ ورنہ ساری کالونی فلتھ ڈپو میں تبدیل ہوجائے گی۔

مزید پڑھیں