Advertisements

چنی گوٹھ میں ریسکیو سینٹر کے قیام کے منصوبے پر جلد از جلد کام شروع کیا جائے گا ڈی جی ریسکیو ڈاکٹر رضوان نصیر

Hassan Askari Sheikh and DG Rescue 1122 meeting
Advertisements

صوبائی پارلیمانی سیکرٹریو ایم پی اے حلقہ پی پی 248 حسن عسکری شیخ کو ڈی جی ریسکیو 1122 ڈاکٹر رضوان نصیر سےملاقات میں یقین دہانی

حسن عسکری شیخ نے چنی گوٹھ اور گردونواح میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ریسکیو سروس کی فوری دستیابی کی ضرورت پر زور دیا

Advertisements


چنی گوٹھ (نامہ نگار)صوبائی پارلیمانی سیکرٹری پنجاب و ایم پی اے حلقہ پی پی 248 حسن عسکری شیخ نے ڈی جی ریسکیو 1122 ڈاکٹر رضوان نصیر سے اہم ملاقات کی، جس میں چنی گوٹھ میں ریسکیو 1122 سینٹر کے قیام کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران حسن عسکری شیخ نے چنی گوٹھ اور گردونواح میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ریسکیو سروس کی فوری دستیابی کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ علاقے کی بڑھتی ہوئی آبادی اور حادثات کے پیش نظر ریسکیو 1122 سینٹر کا قیام نہایت ضروری ہو چکا ہے، تاکہ عوام کو بروقت طبی امداد اور دیگر ہنگامی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

اس موقع پر ڈی جی ریسکیو 1122 ڈاکٹر رضوان نصیر نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ چنی گوٹھ میں ریسکیو سینٹر کے قیام کے منصوبے پر جلد از جلد کام شروع کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب عوام کو معیاری اور بروقت ایمرجنسی سروسز فراہم کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔ملاقات میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ ریسکیو سینٹر کے قیام سے نہ صرف چنی گوٹھ بلکہ ملحقہ علاقوں کے عوام کو بھی فوری امداد میسر آئے گی، جس سے قیمتی انسانی جانوں کو بچانے میں مدد ملے گی۔